مانسہرہ ڈاٹ کام مانسہرہ ڈاٹ کام
6 جمادی الاول 1448 ہجری · اتوار، 18 اکتوبر 2026
آج کی حدیث
ضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نرمی کرنے والا ہے اور نرمی کو پسند فرماتا ہے۔“ 2593حوالہ: صحیح مسلم حدیث اللہ تعالیٰ ہمیں اچھے اخلاق اپنانے اور دوسروں کے ساتھ نرمی سے پیش آنے کی 🌿توفیق عطا فرمائے۔ آمین🌿
اپنی خبر بھیجیں
تازہ ترین
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی پہلے ہی نافذ ہوجانی چاہیے تھی، نواز شریف • پشاور اسکول چھت حادثہ: بچوں اور ٹیچر کی اموات پر پشاور ہائیکورٹ کا نوٹس، 21 اکتوبر کو سماعت مقرر • سعودی عرب: ہجرتِ نبوی ﷺ کے تاریخی راستے پر ’’علیٰ خطاہ‘‘ منصوبے کا آغاز، 470 کلومیٹر طویل راستہ زائرین کے لیے متعارف • پاکستان میں 92 معدنیات کی نشاندہی، ذخائر کی تخمینی مالیت 8 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گئی • میانوالی: حجاب نہ کرنے پر 13 سالہ لڑکی قتل، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج • سرمایہ کاروں کو ہراسانی سے بچانے کے لیے نیب کی کمیٹی قائم، شکایات کے فوری ازالے کا فیصلہ • سوات میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا بڑا آپریشن، ٹی ٹی پی سے تعلق رکھنے والے 3 دہشت گرد ہلاک • 26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کے خلاف مقدمے کا فیصلہ چوتھی بار مؤخر، نئی تاریخ 26 اکتوبر مقرر • خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی پہلے ہی نافذ ہوجانی چاہیے تھی، نواز شریف • پشاور اسکول چھت حادثہ: بچوں اور ٹیچر کی اموات پر پشاور ہائیکورٹ کا نوٹس، 21 اکتوبر کو سماعت مقرر • سعودی عرب: ہجرتِ نبوی ﷺ کے تاریخی راستے پر ’’علیٰ خطاہ‘‘ منصوبے کا آغاز، 470 کلومیٹر طویل راستہ زائرین کے لیے متعارف • پاکستان میں 92 معدنیات کی نشاندہی، ذخائر کی تخمینی مالیت 8 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گئی • میانوالی: حجاب نہ کرنے پر 13 سالہ لڑکی قتل، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج • سرمایہ کاروں کو ہراسانی سے بچانے کے لیے نیب کی کمیٹی قائم، شکایات کے فوری ازالے کا فیصلہ • سوات میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا بڑا آپریشن، ٹی ٹی پی سے تعلق رکھنے والے 3 دہشت گرد ہلاک • 26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کے خلاف مقدمے کا فیصلہ چوتھی بار مؤخر، نئی تاریخ 26 اکتوبر مقرر •
پولیس

خیبر: نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کے دوران فائرنگ، ایس ایچ او ملاگوری شہید

27-ستمبر-2026 — Qazi Jawad 0 تبصرے 121 وزٹ
Read in English
خیبر – ضلع خیبر کے علاقے ملاگوری میں نان کسٹم پیڈ (NCP) گاڑیوں کی غیر قانونی نقل و حرکت اور اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کے دوران نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے تھانہ ملاگوری کے ایس ایچ او ریاض حسین آفریدی شدید زخمی ہو گئے تھے، جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔
واقعے کی تفصیلات
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او ریاض حسین آفریدی اپنی پولیس نفری کے ہمراہ ملاگوری کے علاقے میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف معمول کی چیکنگ اور قانونی کارروائی میں مصروف تھے کہ اس دوران گھات لگائے افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔
فائرنگ کے نتیجے میں ایس ایچ او ریاض حسین آفریدی کو گولیاں لگیں، جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔
شہادت
واقعے کے فوراً بعد زخمی ایس ایچ او کو تشویشناک حالت میں پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس (HMC) منتقل کیا گیا، تاہم وہ دورانِ آپریشن ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راہِ حق میں شہید ہو گئے۔
سرچ آپریشن
واقعے کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

تبصرے (0)

ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔

تبصرہ کریں

آپ کا تبصرہ منظوری کے بعد یہاں شائع ہوگا۔ ای میل عام صارفین کو نظر نہیں آئے گی۔

ووٹنگ جاری ہے! اپنے پسندیدہ امیدوار کو ووٹ دیں
آخری تاریخ: 31 اکتوبر 2026