ضلعی انتظامیہ
ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی زیرِ صدارت ریونیو امور کا جائزہ اجلاس، افسران کو شفافیت اور عوامی مسائل کے بروقت حل کی ہدایت
14-نومبر-2026 — Qazi Jawad
0 تبصرے
33 وزٹ
Read in English
مانسہرہ: ڈپٹی کمشنر مانسہرہ یاسر علی خان کی زیرِ صدارت ڈپٹی کمشنر آفس میں ریونیو امور سے متعلق ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر میں جاری ریونیو سرگرمیوں، انتظامی امور اور عوامی شکایات کے ازالے سے متعلق پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سہیل احمد اعوان، سیٹلمنٹ آفیسر مانسہرہ، ضلع بھر کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور متعلقہ ریونیو افسران نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران انتقالاتِ اراضی، اراضی ریکارڈ کی درستگی، سرکاری واجبات کی وصولی، سرکاری اراضی کی نشاندہی اور تحفظ، حدبراری، زیرِ التواء ریونیو مقدمات اور عوامی شکایات کے حل سمیت مختلف اہم امور زیرِ بحث آئے۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر یاسر علی خان نے متعلقہ افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ ریونیو معاملات میں شفافیت، میرٹ اور جوابدہی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور عوامی مسائل مقررہ مدت کے اندر حل کیے جائیں۔
انہوں نے مزید ہدایت کی کہ افسران فیلڈ میں مؤثر نگرانی کا نظام فعال بنائیں، سرکاری اراضی پر قبضوں کی روک تھام اور اس کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کریں جبکہ عوام کو ریونیو سے متعلق خدمات کی بروقت فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ ضلعی انتظامیہ کا مقصد عوام کو شفاف، مؤثر اور بہتر ریونیو خدمات فراہم کرنا ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ افسران اپنی ذمہ داریاں پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں۔

تبصرے (0)
ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔
تبصرہ کریں