پولیس
مانسہرہ: عدالت میں پیشی کے موقع پر خاتون نے شوہر کے قتل میں ملوث ملزم کو گولی مار دی، خاتون گرفتار
21-نومبر-2026 — Qazi Jawad
0 تبصرے
56 وزٹ
Read in English
مانسہرہ: مانسہرہ کے احاطہ عدالت میں ایک خاتون نے اپنے شوہر اور بیٹے کے قتل میں ملوث نامزد ملزم کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔ واقعے کے بعد خاتون کو موقع پر گرفتار کرلیا گیا، جبکہ زخمی ملزم کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق کچھ عرصہ قبل شعیب نامی شخص نے محمود عرف مودا سکنہ ٹھاکرہ اور اس کے بیٹے کو پشاور سے واپسی کے دوران قتل کردیا تھا، جس کا مقدمہ عدالت میں زیرِ سماعت تھا۔
ذرائع کے مطابق مقتول محمود کی بیوی مقدمے کی عدالتی کارروائی اور مسلسل تاریخوں سے مبینہ طور پر پریشان تھی۔ آج سول جج نمبر 6 کی عدالت میں پیشی کے موقع پر خاتون نے ملزم شعیب پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا۔
واقعے کے بعد خاتون کو موقع پر گرفتار کرلیا گیا، جبکہ زخمی ملزم کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

تبصرے (0)
ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔
تبصرہ کریں