پولیس
.اوگی میں تہرے قتل کا افسوسناک واقعہ، مرکزی ملزم گرفتار
21-نومبر-2026 — Qazi Jawad
0 تبصرے
55 وزٹ
Read in English
مانسہرہ: سکول جاتے ہوئے طالب علم سمیت اوگی میں تہرے قتل کے افسوسناک واقعے میں نامزد مرکزی ملزم گرفتار، دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری۔
تھانہ اوگی کی حدود میں واقع علاقے حاجی قمر میں غیرت کے نام پر تہرے قتل کے افسوسناک واقعے میں نامزد مرکزی ملزم مومین ولد شاہ زرین کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ دیگر نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فقیر محمد نامی شخص نے تھانہ اوگی پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے گھر میں موجود تھا کہ صبح تقریباً 8 بج کر 15 منٹ پر اسے اطلاع ملی کہ اس کا بھانجا محمد عدیل، سید محمود الحسن اور مسماۃ (م) بی بی قتل ہو چکے ہیں۔
اطلاع ملنے پر وہ جائے وقوعہ پہنچا، جہاں اس کا بھانجا محمد عدیل خون میں لت پت مردہ حالت میں پڑا تھا، جبکہ سید محمود الحسن اور مسماۃ (م) بی بی کو ہسپتال منتقل کیا جا چکا تھا۔
مدعی کے مطابق موقع پر موجود گواہان نے بتایا کہ محمد عدیل کو شہزاد ولد سکندر، مومین ولد شاہ زرین اور عبدالرحمن عرف عبدل ولد حبیب الرحمن نے قتل کیا، جبکہ سید محمود الحسن کو سکول جاتے ہوئے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔ بعدازاں ملزمان گھر میں داخل ہوئے اور مسماۃ (م) بی بی، جو ملزم مومین کی بیٹی تھی، کو بھی فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
مدعی نے بتایا کہ محمد عدیل اور مسماۃ (م) بی بی کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا، جبکہ سید محمود الحسن کو سکول جاتے ہوئے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔
واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او مانسہرہ محمد وقاص خان نے ایس ایچ او تھانہ اوگی کیڈٹ عامر کو واقعے میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کیے۔
احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے اوگی پولیس نے نامزد مرکزی ملزم مومین ولد شاہ زرین کو گرفتار کرلیا، جبکہ دیگر نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

تبصرے (0)
ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔
تبصرہ کریں