پولیس
مانسہرہ: ٹاؤن شپ میں نوجوان کے قتل کا مقدمہ، چار سگے بھائی گرفتار
25-اکتوبر-2026 — Qazi Jawad
0 تبصرے
30 وزٹ
Read in English
مانسہرہ: تھانہ سٹی کی حدود سیکٹر ڈی، ٹاؤن شپ میں سوشل میڈیا پر تلخ کلامی کے بعد چھریوں کے وار سے ایک نوجوان کو قتل جبکہ دو نوجوانوں کو زخمی کرنے کے مقدمے میں نامزد چار سگے بھائیوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق 22 اکتوبر 2026 کو پیش آنے والے واقعے میں غازیکوٹ کے رہائشی 20 سے 21 سالہ زبیر کو قتل کر دیا گیا تھا، جبکہ 16 سے 17 سالہ عمر اور احمد زخمی ہوگئے تھے۔ واقعے کے بعد علاقے میں تشویش کی فضا پیدا ہوگئی تھی۔
واقعے کا مقدمہ مقتول زبیر کے والد ارشد ولد شراب خان کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں قتل، اقدامِ قتل اور دیگر متعلقہ دفعات شامل کی گئیں۔
پولیس کے مطابق سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمے میں نامزد چاروں ملزمان، حماد، زین، نعمان اور عبدالرزاق کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزمان آپس میں سگے بھائی ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے واقعے کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ مقدمے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ واقعے کے حقائق سامنے لائے جا سکیں۔

تبصرے (0)
ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔
تبصرہ کریں