مانسہرہ پولیس کی کارروائی، 2020ء کے قتل مقدمے میں نامزد دو مفرور ملزمان گرفتار، تعلق گلگت جگلوٹ سے ہے.
26-نومبر-2026 — Qazi Jawad
0 تبصرے
45 وزٹ
Read in English
مانسہرہ (مانسہرہ ڈاٹ کام): مانسہرہ پولیس نے قتل کے ایک مقدمے میں نامزد دو مفرور ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کا تعلق گلگت کے علاقے جگلوٹ سے بتایا جاتا ہے، جو دسمبر 2020ء میں پیش آنے والے قتل کے واقعے کے بعد سے مفرور تھے۔
پولیس کے مطابق 6 دسمبر 2020ء کو تھانہ صدر مانسہرہ کی حدود میں کلگان موڑ پل کے مقام پر سابقہ قتل اور دشمنی کے تنازع پر 45/46 سالہ امیر بہادر کو قتل کیا گیا تھا، جس کے بعد ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے تھے۔
مانسہرہ پولیس کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے ایس ایچ او عامر حسین اور اے ایس آئی عمر عبداللہ نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمے میں نامزد مفرور ملزمان اورنگزیب ولد الف خان اور بشارت حسین ولد عطیع اللہ کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اپنی تحویل میں لے لیا ہے، جبکہ قتل کے مقدمے کی تفتیش اور دیگر قانونی مراحل جاری ہیں۔
مانسہرہ پولیس کے مطابق جرائم میں ملوث اور مقدمات میں مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی۔

تبصرے (0)
ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔
تبصرہ کریں