ٹریفک حادثہ
ہری پور: جی ٹی روڈ پر ٹرک اور کار میں خوفناک تصادم، 4 نوجوان جاں بحق، 2 شدید زخمی
24-اکتوبر-2026 — Qazi Jawad
0 تبصرے
28 وزٹ
Read in English
ہری پور: تھانہ سرائے صالح کی حدود میں جی ٹی روڈ پر ٹرک اور کار کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں چار نوجوان جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔
ریسکیو 1122 اور پولیس ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے نوجوان ایبٹ آباد میں شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد کار میں واپس ہری پور آ رہے تھے کہ سرائے صالح کے قریب ان کی گاڑی سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی شناخت 23 سالہ عمر مہتاب، 28 سالہ شامیر جاوید، 19 سالہ سیف الرحمان اور 25 سالہ احسن شاہ عرف شاہ جی کے ناموں سے ہوئی ہے۔ چاروں نوجوانوں کا تعلق ہری پور کے علاقے درویش، محلہ کھجوراں والے سے بتایا جاتا ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور جاں بحق افراد کی لاشوں سمیت زخمیوں کو ہری پور ٹراما سینٹر منتقل کر دیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
پولیس کے مطابق حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے ڈرائیور کی گرفتاری کے لیے قانونی کارروائی شروع کرتے ہوئے تلاش کا عمل تیز کر دیا ہے۔

تبصرے (0)
ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔
تبصرہ کریں