ٹریفک حادثہ
.ہزارہ موٹروے پر ٹریفک حادثہ، خاتون اور کمسن بچی زخمی، گاڑی برساتی نالے میں جاگری
13-نومبر-2026 — Qazi Jawad
0 تبصرے
35 وزٹ
Read in English
ہری پور: ہزارہ موٹروے پر چیچیاں انٹرچینج کے قریب دو گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک گاڑی بے قابو ہو کر سڑک کنارے برساتی نالے میں جاگری، جس کے باعث ایک خاتون اور کمسن بچی زخمی ہوگئیں۔
ریسکیو 1122 ہری پور کے مطابق حادثے میں 37 سالہ مسماۃ (ص) بی بی، سکنہ بٹگرام، اور ایک بچی زخمی ہوئیں۔ متاثرہ افراد بٹگرام سے راولپنڈی جا رہے تھے کہ چیچیاں انٹرچینج کے قریب پیچھے سے آنے والی گاڑی نے ان کی گاڑی کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں گاڑی سڑک سے اتر کر برساتی نالے میں جاگری۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 ہری پور کی میڈیکل ٹیم، جو چیچیاں انٹرچینج کے سیٹلائٹ اسٹیشن پر موجود تھی، فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور مزید طبی معائنے و علاج کے لیے ٹراما سینٹر منتقل کر دیا۔
ریسکیو ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی

تبصرے (0)
ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔
تبصرہ کریں