سینکڑوں افراد کا اپنے مطالبات کے حق میں 20 روز سے دبیر خوڑ ڈیم پر احتجاجا دھرنا دیکر بجلی کی سپلائی بند کر رکھی ہے

60

ضلع لوئر کوہستان کے علاقے دوبیر اور رانولیہ کے سینکڑوں افراد نے اپنے مطالبات کے حق میں 20 روز سے دبیر خوڑ ڈیم پر احتجاجا دھرنا دیکر ڈیم سے 130 میگا واٹ بجلی کی سپلائی بند کرادی ہے ۔

علاقہ کے عمائدین کا کہنا ہے کہ تقریبا ڈیڑھ لاکھ آبادی کی آمدورفت کی 26 کلو میٹر طویل سڑک 2010 کے سیلاب میں بہہ جانے کے بعدچیئرمین واپڈا کے ساتھ 3 بار کے تحریری معاہدوں کے باوجودتاحال تعمیر نہ ہوسکی جس کی وجہ سے نہ بچے بروقت اسکول پہنچ سکتے ہیں اور نہ مریض اسپتال،انکا کہنا تھا کہ یہ سڑک ہماری لائف لائن ہے اس لئے جب تک معاہدے کے مطابق سڑک تعمیر نہی ہوگی۔

انکا دھرنا جاری رہے گا ،دھرنے کی وجہ سے 130 میگا واٹ بجلی کی سپلائی بھی 19 روز سے بند ہے جسکی وجہ سے سرکاری خزانے کو اربون روپے کانقصان ہورہاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں