تیل کی قیمتوں میں بڑی خبر!

34

عالمی منڈی میں پیٹرول کی فی بیرل قیمت میں 2 ڈالر 74 سینٹ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 69.27 ڈالر فی بیرل سے کم ہو کر 66.54 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پیٹرول کے پریمیم میں بھی فی بیرل 13 سینٹ کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد پریمیم 5 ڈالر 14 سینٹ سے کم ہو کر 5 ڈالر 1 سینٹ پر آ گیا ہے۔

پیٹرول پر فی لیٹر کسٹم ڈیوٹی میں 72 پیسے کی کمی کی گئی ہے، جبکہ ایکسچینج ایڈجسٹمنٹ میں بھی فی لیٹر 68 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس کے نتیجے میں پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت میں مجموعی طور پر 6 روپے 51 پیسے فی لیٹر کمی ہوئی ہے، اور قیمت 145 روپے 57 پیسے سے کم ہو کر 139 روپے 6 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

دوسری جانب ڈیزل کی فی بیرل قیمت میں 2 ڈالر 33 سینٹ کی کمی کے بعد قیمت 76.32 ڈالر سے کم ہو کر 73.99 ڈالر فی بیرل پر آ گئی ہے۔ ڈیزل پر فی بیرل کسٹم ڈیوٹی میں 80 پیسے اور ایکسچینج ایڈجسٹمنٹ میں فی لیٹر 35 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت میں 5 روپے 33 پیسے فی لیٹر کمی ہوئی ہے، جس کے بعد قیمت 155 روپے 33 پیسے سے کم ہو کر 149 روپے 99 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں