اپر سوات – تحصیل مدین میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں 9 سالہ معصوم بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق، واقعے میں ملوث ملزم نے مبینہ طور پر بچی کے ساتھ زیادتی کے بعد فائرنگ کرکے اسے قتل کیا۔
مدین پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو آلۂ قتل سمیت گرفتار کر لیا ہے۔
ترجمان سوات پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی اور مقدمے کی مکمل تفتیش جاری ہے۔
