شنکیاری ٹریفک پولیس کی مثالی اور قابلِ تحسین کارروائی

37

شنکیاری ٹریفک پولیس نیوز

شنکیاری میں ٹریفک پولیس نے ایک مثالی اور قابلِ تحسین کارروائی کرتے ہوئے ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا۔ اس کامیاب کارروائی کا سارا کریڈٹ ٹریفک پولیس کے ذمہ دار افسران نعیم کاظمی اور احسان خان کے ساتھ ساتھ پورے ٹریفک اسٹاف کو جاتا ہے، جنہوں نے نہایت محنت، ذمہ داری اور پیشہ ورانہ انداز میں اپنی ڈیوٹی سرانجام دی۔

ٹریفک پولیس کی بروقت اور مؤثر حکمتِ عملی کے باعث پورا روڈ مکمل طور پر کلیئر رہا، جس سے عوام کو آمد و رفت میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ اس کارروائی نے یہ ثابت کر دیا کہ اگر ڈیوٹی خلوص اور ایمانداری سے دی جائے تو ٹریفک جیسے پیچیدہ مسائل بھی بخوبی حل کیے جا سکتے ہیں۔

شنکیاری کی عوام نے ٹریفک پولیس کی اس شاندار کارکردگی کو بھرپور سراہا اور نعیم کاظمی، احسان خان اور ان کی ٹیم کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر اسی جذبے اور نظم و ضبط کے ساتھ ڈیوٹی دی جاتی رہی تو شنکیاری میں ٹریفک کے مسائل مستقل طور پر قابو میں آ سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں