مانسہرہ ڈاٹ کام مانسہرہ ڈاٹ کام
27 جمادی الاول 1448 ہجری · اتوار، 8 نومبر 2026
آج کی حدیث
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مومن کا معاملہ بھی عجیب ہے، اس کا ہر معاملہ اس کے لیے بھلائی کا ہوتا ہے۔“ حوالہ: صحیح مسلم، حدیث 2999 ہر حال میں صبر کریں اور اللہ تعالیٰ پر بھروسا رکھیں۔ ہر مشکل ہمیں کوئی نہ کوئی قیمتی سبق سکھا سکتی ہے۔ 🌷
اپنی خبر بھیجیں
تازہ ترین
.راولپنڈی: 92 نیوز کی اینکر ربیعہ احسن گھر میں فائرنگ سے جاں بحق، شوہر حراست میں • ایبٹ آباد: آفیسر کالونی سے تین ماہ قبل لاپتہ ہونے والی 70 سالہ بزرگ خاتون کی لاش مل گئی • خیبر پختونخوا میں جعلی اور غیر معیاری ادویات کے خلاف بڑا اقدام، اگلے ہفتے سے 5 جدید موبائل ڈرگ اسکریننگ لیبارٹریز فعال کرنے کا فیصلہ • ایبٹ آباد: کالا پل کے مقام پر تجاوزات کے خلاف ممکنہ آپریشن، شہریوں نے ازخود تجاوزات ہٹانا شروع کر دیں • ہری پور میں تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن، غیر قانونی تعمیرات بھاری مشینری سے مسمار، عوامی راستے واگزار کرانے کا عمل جاری • مانسہرہ: صفدر روڈ پر افسوسناک حادثہ، ٹی ایم اے کے ٹریکٹر کی زد میں آ کر 7 سالہ بچہ جاں بحق • ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی زیرِ صدارت انسدادِ تجاوزات کے حوالے سے اہم اجلاس، ضلع بھر میں بلاامتیاز آپریشن کا فیصلہ • شاہراہِ قراقرم پر تجاوزات کے خاتمے کے لیے حد بندی کا عمل جاری، روڈ کے مرکز سے 65 فٹ تک نشانات لگا دیے گئے • .راولپنڈی: 92 نیوز کی اینکر ربیعہ احسن گھر میں فائرنگ سے جاں بحق، شوہر حراست میں • ایبٹ آباد: آفیسر کالونی سے تین ماہ قبل لاپتہ ہونے والی 70 سالہ بزرگ خاتون کی لاش مل گئی • خیبر پختونخوا میں جعلی اور غیر معیاری ادویات کے خلاف بڑا اقدام، اگلے ہفتے سے 5 جدید موبائل ڈرگ اسکریننگ لیبارٹریز فعال کرنے کا فیصلہ • ایبٹ آباد: کالا پل کے مقام پر تجاوزات کے خلاف ممکنہ آپریشن، شہریوں نے ازخود تجاوزات ہٹانا شروع کر دیں • ہری پور میں تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن، غیر قانونی تعمیرات بھاری مشینری سے مسمار، عوامی راستے واگزار کرانے کا عمل جاری • مانسہرہ: صفدر روڈ پر افسوسناک حادثہ، ٹی ایم اے کے ٹریکٹر کی زد میں آ کر 7 سالہ بچہ جاں بحق • ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی زیرِ صدارت انسدادِ تجاوزات کے حوالے سے اہم اجلاس، ضلع بھر میں بلاامتیاز آپریشن کا فیصلہ • شاہراہِ قراقرم پر تجاوزات کے خاتمے کے لیے حد بندی کا عمل جاری، روڈ کے مرکز سے 65 فٹ تک نشانات لگا دیے گئے •
بریکنگ نیوز

.خیبر پختونخوا میں سرکاری گاڑیوں کی جانچ پڑتال کا حکم، 13 سال سے لاپتہ گاڑیوں کا ریکارڈ طلب

08-نومبر-2026 — Qazi Jawad 0 تبصرے 22 وزٹ
Read in English
پشاور: خیبر پختونخوا کی مشیر برائے اطلاعات و ریلیف ثمر ہارون بلور نے محکمہ اطلاعات اور اس کے ماتحت اداروں میں سرکاری گاڑیوں کی جامع جانچ پڑتال کا حکم دے دیا ہے، جبکہ گزشتہ 13 سال سے لاپتہ اور ناقابلِ سراغ سرکاری گاڑیوں کا مکمل ریکارڈ بھی طلب کر لیا گیا ہے۔
محکمہ اطلاعات کو جاری کردہ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ زیرِ استعمال تمام سرکاری گاڑیوں کے رجسٹریشن نمبرز، ماڈل، متعلقہ افسران کے نام اور عہدوں پر مشتمل تفصیلی ڈیٹا فراہم کیا جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ ایسی گاڑیوں کی نشاندہی کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے جو سرکاری ریکارڈ میں موجود ہونے کے باوجود لاپتہ ہیں یا جن کے بارے میں طویل عرصے سے کوئی معلومات دستیاب نہیں۔
مشیر اطلاعات نے متعلقہ افسران کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 72 گھنٹوں کے اندر تمام لاپتہ گاڑیاں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مقررہ مدت میں گاڑیاں پیش نہ کرنے یا ان کے بارے میں تسلی بخش وضاحت فراہم نہ کرنے کی صورت میں غفلت کے ذمہ دار افسران کے خلاف سخت محکمانہ اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ثمر ہارون بلور نے مزید ہدایت کی ہے کہ پانچ روز کے اندر تمام معلومات کی تصدیق کے بعد ایک جامع رپورٹ ان کے دفتر میں جمع کرائی جائے، جس میں گاڑیوں کی موجودہ صورتحال، ان کے استعمال اور لاپتہ ہونے سے متعلق مکمل تفصیلات شامل ہوں۔
مشیر اطلاعات کے مطابق سرکاری وسائل کا شفاف استعمال، مالی بے ضابطگیوں کی روک تھام اور احتساب کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ اس جانچ پڑتال کا مقصد سرکاری گاڑیوں کے ریکارڈ کو درست بنانا، ممکنہ غفلت کی نشاندہی کرنا اور قومی وسائل کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

تبصرے (0)

ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔

تبصرہ کریں

آپ کا تبصرہ منظوری کے بعد یہاں شائع ہوگا۔ ای میل عام صارفین کو نظر نہیں آئے گی۔