مانسہرہ ڈاٹ کام مانسہرہ ڈاٹ کام
12 جمادی الثانی 1448 ہجری · پیر، 23 نومبر 2026
آج کی حدیث
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: "جو شخص اللہ اور یومِ آخرت پر ایمان رکھتا ہے، اسے چاہیے کہ اچھی بات کرے یا خاموش رہے۔" 📚 صحیح بخاری: 6018، صحیح مسلم: 47 🤲 اللہ تعالیٰ ہماری زبان کو سچ، نرمی اور حکمت والی باتوں سے مزین فرمائے۔ آمین۔
اپنی خبر بھیجیں
تازہ ترین
اوگی میں نوجوان پر تشدد کا معاملہ، ڈی پی او مانسہرہ کا سخت نوٹس، ٹریفک پولیس اہلکار معطل. • آل پاکستان اسلحہ لائسنس ہولڈرز کے لیے اہم اطلاع، ری ویلیڈیشن کے بغیر ملک بھر میں لائسنس کی حیثیت متاثر ہونے کا امکان • مانسہرہ: ایل پی جی ڈیلرز کے خلاف کارروائی، زائد نرخوں پر فروخت کرنے والوں کو جرمانے • مریدکے: نوڈلز کھانے کے بعد دو کمسن بہنیں جاں بحق، تیسری بچی اور والدہ کی طبیعت بھی خراب. • مانسہرہ: نجی چلڈرن کلینک میں تلخ کلامی کے بعد جھگڑا، خاتون کا دانت ٹوٹنے کا الزام، جوابی تشدد میں ملازم زخمی، دونوں فریقین کے مقدمات درج. • مانسہرہ: ٹاؤن شپ میں پولیس موبائل پر فائرنگ، چوکی انچارج رضوان اور سپاہی عاصم زخمی. • مانسہرہ کے لیے خوش آئند پیش رفت، دو ماہ کی مسلسل کوششوں کے بعد 20 سیٹر شٹل بس مانسہرہ پہنچ گئی، عوامی سہولت کے لیے اہم قدم • .بٹگرام: جنگل کی ملکیت کے دیرینہ تنازع پر دو قبائل میں مسلح تصادم، 7 افراد جاں بحق، 4 زخمی • اوگی میں نوجوان پر تشدد کا معاملہ، ڈی پی او مانسہرہ کا سخت نوٹس، ٹریفک پولیس اہلکار معطل. • آل پاکستان اسلحہ لائسنس ہولڈرز کے لیے اہم اطلاع، ری ویلیڈیشن کے بغیر ملک بھر میں لائسنس کی حیثیت متاثر ہونے کا امکان • مانسہرہ: ایل پی جی ڈیلرز کے خلاف کارروائی، زائد نرخوں پر فروخت کرنے والوں کو جرمانے • مریدکے: نوڈلز کھانے کے بعد دو کمسن بہنیں جاں بحق، تیسری بچی اور والدہ کی طبیعت بھی خراب. • مانسہرہ: نجی چلڈرن کلینک میں تلخ کلامی کے بعد جھگڑا، خاتون کا دانت ٹوٹنے کا الزام، جوابی تشدد میں ملازم زخمی، دونوں فریقین کے مقدمات درج. • مانسہرہ: ٹاؤن شپ میں پولیس موبائل پر فائرنگ، چوکی انچارج رضوان اور سپاہی عاصم زخمی. • مانسہرہ کے لیے خوش آئند پیش رفت، دو ماہ کی مسلسل کوششوں کے بعد 20 سیٹر شٹل بس مانسہرہ پہنچ گئی، عوامی سہولت کے لیے اہم قدم • .بٹگرام: جنگل کی ملکیت کے دیرینہ تنازع پر دو قبائل میں مسلح تصادم، 7 افراد جاں بحق، 4 زخمی •
شہر کی خبریں

مانسہرہ: عباسی چوک میں سائلنسر کی دکان پر دھماکہ، 3 افراد زخمی

29-اکتوبر-2026 — Qazi Jawad 0 تبصرے 146 وزٹ
Read in English
مانسہرہ: شہر کے مصروف علاقے عباسی چوک میں سائلنسر کی ایک دکان پر زوردار دھماکے کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ منتقل کر دیا گیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ دکان میں موجود ایک کارپیٹ والی ٹینکی پھٹنے کے باعث پیش آیا۔ دھماکہ اچانک ہوا، جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوئے۔ واقعے کے بعد زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔
واقعے کے حوالے سے ابتدائی طور پر مکینک کی غفلت کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، تاہم دھماکے کی اصل وجہ اور ذمہ داری کا تعین متعلقہ حکام کی تصدیق اور مزید تحقیقات کے بعد ہی ممکن ہو سکے گا۔ فی الحال واقعے سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔
عباسی چوک شہر کے اہم علاقوں میں شمار ہوتا ہے، جہاں مختلف کاروباری مراکز اور ورکشاپس موجود ہیں۔ ایسے مقامات پر کام کے دوران حفاظتی انتظامات کی پابندی انتہائی اہمیت رکھتی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے۔

تبصرے (0)

ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔

تبصرہ کریں

آپ کا تبصرہ منظوری کے بعد یہاں شائع ہوگا۔ ای میل عام صارفین کو نظر نہیں آئے گی۔

ووٹنگ جاری ہے! اپنے پسندیدہ امیدوار کو ووٹ دیں
آخری تاریخ: 30 نومبر 2026
عوامی سروے
بابر سلیم سواتی، اسپیکر صوبائی اسمبلی، نے اپنی تربیت، اپنے خون، اپنے منصب اور اپنے علاقے کی عزت و وقار کا حق ادا کر دیا ہے۔ انہوں نے اپنے کردار اور عمل سے اپنے علاقے کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ ایسے لوگ روز روز پیدا نہیں ہوتے بلکہ تاریخ میں اپنا نام چھوڑ جاتے ہیں اور برسوں تک یاد رکھے جاتے ہیں۔ شیرِ مانسہرہ بابر سلیم سواتی زندہ باد!