مانسہرہ ڈاٹ کام مانسہرہ ڈاٹ کام
12 جمادی الثانی 1448 ہجری · پیر، 23 نومبر 2026
آج کی حدیث
سول اللہ ﷺ نے فرمایا: "اللہ تعالیٰ کو سب سے زیادہ محبوب وہ لوگ ہیں جو لوگوں کو سب سے زیادہ فائدہ پہنچاتے ہیں۔"حوالہ: المعجم الأوسط للطبرانی سبق: ایک مسلمان کو چاہیے کہ وہ اپنے اخلاق، علم، خدمت، خیرات اور حسنِ سلوک کے ذریعے دوسروں کو فائدہ پہنچائے، کیونکہ لوگوں کی خدمت اللہ تعالیٰ کی محبت حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔
اپنی خبر بھیجیں
تازہ ترین
اوگی میں نوجوان پر تشدد کا معاملہ، ڈی پی او مانسہرہ کا سخت نوٹس، ٹریفک پولیس اہلکار معطل. • آل پاکستان اسلحہ لائسنس ہولڈرز کے لیے اہم اطلاع، ری ویلیڈیشن کے بغیر ملک بھر میں لائسنس کی حیثیت متاثر ہونے کا امکان • مانسہرہ: ایل پی جی ڈیلرز کے خلاف کارروائی، زائد نرخوں پر فروخت کرنے والوں کو جرمانے • مریدکے: نوڈلز کھانے کے بعد دو کمسن بہنیں جاں بحق، تیسری بچی اور والدہ کی طبیعت بھی خراب. • مانسہرہ: نجی چلڈرن کلینک میں تلخ کلامی کے بعد جھگڑا، خاتون کا دانت ٹوٹنے کا الزام، جوابی تشدد میں ملازم زخمی، دونوں فریقین کے مقدمات درج. • مانسہرہ: ٹاؤن شپ میں پولیس موبائل پر فائرنگ، چوکی انچارج رضوان اور سپاہی عاصم زخمی. • مانسہرہ کے لیے خوش آئند پیش رفت، دو ماہ کی مسلسل کوششوں کے بعد 20 سیٹر شٹل بس مانسہرہ پہنچ گئی، عوامی سہولت کے لیے اہم قدم • .بٹگرام: جنگل کی ملکیت کے دیرینہ تنازع پر دو قبائل میں مسلح تصادم، 7 افراد جاں بحق، 4 زخمی • اوگی میں نوجوان پر تشدد کا معاملہ، ڈی پی او مانسہرہ کا سخت نوٹس، ٹریفک پولیس اہلکار معطل. • آل پاکستان اسلحہ لائسنس ہولڈرز کے لیے اہم اطلاع، ری ویلیڈیشن کے بغیر ملک بھر میں لائسنس کی حیثیت متاثر ہونے کا امکان • مانسہرہ: ایل پی جی ڈیلرز کے خلاف کارروائی، زائد نرخوں پر فروخت کرنے والوں کو جرمانے • مریدکے: نوڈلز کھانے کے بعد دو کمسن بہنیں جاں بحق، تیسری بچی اور والدہ کی طبیعت بھی خراب. • مانسہرہ: نجی چلڈرن کلینک میں تلخ کلامی کے بعد جھگڑا، خاتون کا دانت ٹوٹنے کا الزام، جوابی تشدد میں ملازم زخمی، دونوں فریقین کے مقدمات درج. • مانسہرہ: ٹاؤن شپ میں پولیس موبائل پر فائرنگ، چوکی انچارج رضوان اور سپاہی عاصم زخمی. • مانسہرہ کے لیے خوش آئند پیش رفت، دو ماہ کی مسلسل کوششوں کے بعد 20 سیٹر شٹل بس مانسہرہ پہنچ گئی، عوامی سہولت کے لیے اہم قدم • .بٹگرام: جنگل کی ملکیت کے دیرینہ تنازع پر دو قبائل میں مسلح تصادم، 7 افراد جاں بحق، 4 زخمی •
ضلعی انتظامیہ

بٹگرام: مبینہ کیمیکل ملا دودھ سے بھرا کنٹینر پکڑا گیا، ہزاروں لیٹر دودھ ضبط، ایک شخص گرفتار.

23-نومبر-2026 — Qazi Jawad 0 تبصرے 24 وزٹ
Read in English
ڈپٹی کمشنر گوہر علی خان کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ، پولیس اور محکمہ لائیو اسٹاک کی مشترکہ کارروائی؛ لیبارٹری ٹیسٹ میں دودھ میں کیمیکل کی موجودگی کی تصدیق کا دعویٰ۔
بٹگرام: ڈپٹی کمشنر بٹگرام گوہر علی خان کی خصوصی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر علی شیر خلیل نے صبح سویرے پولیس اور محکمہ لائیو اسٹاک کی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے بیرونِ ضلع سے آنے والے دودھ کے ایک کنٹینر کو چیک کیا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق کنٹینر میں موجود دودھ کے نمونے حاصل کرکے محکمہ لائیو اسٹاک کی لیبارٹری میں ٹیسٹ کروائے گئے، جہاں دودھ میں کیمیکل کی موجودگی سامنے آئی۔
کارروائی کے دوران ہزاروں لیٹر دودھ کو مزید قانونی کارروائی اور تلف کرنے کے لیے محکمہ لائیو اسٹاک کے حوالے کر دیا گیا، جبکہ کنٹینر کے ذمہ دار شخص کو گرفتار کرکے پولیس حوالات منتقل کر دیا گیا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بٹگرام گوہر علی خان نے واضح کیا کہ شہریوں کی صحت سے کھیلنے اور ملاوٹ شدہ یا مضرِ صحت اشیائے خوردونوش فروخت کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ ایسے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ضلعی انتظامیہ نے تمام دکانداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر قانونی، غیر معیاری اور مضرِ صحت اشیائے خوردونوش کی خرید و فروخت سے فوری طور پر گریز کریں، بصورتِ دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انتظامیہ کے مطابق ملاوٹ اور غیر معیاری اشیائے خوردونوش کے خلاف کریک ڈاؤن بلا تعطل جاری رہے گا۔
ضلعی انتظامیہ بٹگرام کا عزم: عوام کی صحت اور تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

تبصرے (0)

ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔

تبصرہ کریں

آپ کا تبصرہ منظوری کے بعد یہاں شائع ہوگا۔ ای میل عام صارفین کو نظر نہیں آئے گی۔

ووٹنگ جاری ہے! اپنے پسندیدہ امیدوار کو ووٹ دیں
آخری تاریخ: 30 نومبر 2026
عوامی سروے
بابر سلیم سواتی، اسپیکر صوبائی اسمبلی، نے اپنی تربیت، اپنے خون، اپنے منصب اور اپنے علاقے کی عزت و وقار کا حق ادا کر دیا ہے۔ انہوں نے اپنے کردار اور عمل سے اپنے علاقے کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ ایسے لوگ روز روز پیدا نہیں ہوتے بلکہ تاریخ میں اپنا نام چھوڑ جاتے ہیں اور برسوں تک یاد رکھے جاتے ہیں۔ شیرِ مانسہرہ بابر سلیم سواتی زندہ باد!