ضلعی انتظامیہ
مانسہرہ: ایچ پی وی ویکسینیشن مہم سے متعلق اہم اجلاس، تاجروں، علمائے کرام اور معززینِ شہر کی شرکت
07-نومبر-2026 — Qazi Jawad
0 تبصرے
28 وزٹ
Read in English
مانسہرہ: صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ ثناء فاطمہ کی سربراہی میں ایچ پی وی (HPV) ویکسینیشن سے متعلق آگاہی کے فروغ کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں انجمنِ تاجران، علمائے کرام اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔
اجلاس میں انجمنِ تاجران ہزارہ کے صدر و صوبائی نائب صدر ملک شکیل اعوان، جنرل سیکریٹری انجمنِ تاجران مانسہرہ رضا محمد خان، وائس چیئرمین عبد المالک صراف، سٹی صدر ذوالفقار تنولی سمیت انجمنِ تاجران کی کابینہ کے دیگر عہدیداران شریک ہوئے۔
اجلاس کے دوران ایچ پی وی ویکسینیشن کی اہمیت، اس کے طبی فوائد اور خواتین میں سروائیکل کینسر سے بچاؤ میں اس کے کردار کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ شرکاء کو ویکسینیشن سے متعلق مستند طبی معلومات عام کرنے اور معاشرے میں پائی جانے والی غلط فہمیوں اور خدشات کو دور کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ثناء فاطمہ نے کہا کہ عوام میں ایچ پی وی ویکسینیشن کے حوالے سے درست آگاہی پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے علمائے کرام سے خصوصی اپیل کی کہ وہ اپنے خطباتِ جمعہ اور دیگر مذہبی اجتماعات کے ذریعے عوام، بالخصوص والدین کو اس ویکسین کی اہمیت اور فوائد سے آگاہ کریں تاکہ قومی صحت مہم کے بارے میں مثبت شعور اجاگر کیا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ صحت مند معاشرے کی تشکیل اور عوامی صحت کے تحفظ کے لیے حکومتی اداروں، علمائے کرام، تاجر برادری اور معاشرے کے تمام طبقات کا باہمی تعاون انتہائی ضروری ہے۔
اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ ایچ پی وی ویکسینیشن کے حوالے سے مستند معلومات کی فراہمی، عوامی اعتماد اور اجتماعی تعاون کے ذریعے اس مہم کو مؤثر بنایا جا سکتا ہے۔
شرکاء نے اس اہم قومی صحت مہم کے حوالے سے آگاہی پھیلانے اور عوام تک درست معلومات پہنچانے میں اپنا کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

تبصرے (0)
ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔
تبصرہ کریں