ضلعی انتظامیہ
مانسہرہ: گڑھی روڈ پر تجاوزات آپریشن کے باوجود دوبارہ بازار سج گیا، اسسٹنٹ کمشنر ثناء فاطمہ کا ٹیم کے ہمراہ دوبارہ دورہ
02-نومبر-2026 — Qazi Jawad
0 تبصرے
28 وزٹ
Read in English
مانسہرہ: گڑھی روڈ پر تجاوزات کے خلاف کارروائی کے بعد ایک بار پھر سڑک اور فٹ پاتھوں پر بازار سجنے کی شکایات سامنے آنے پر اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ ثناء فاطمہ ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئیں اور صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر ثناء فاطمہ نے آج بروز ہفتہ گڑھی روڈ کا دورہ کیا، جہاں حالیہ انسدادِ تجاوزات آپریشن کے بعد بحال کیے گئے راستوں اور فٹ پاتھوں کا معائنہ کیا گیا۔ اس دوران دوبارہ سرکاری جگہوں پر تجاوزات قائم کرنے والے دکانداروں کو سختی سے تنبیہ کی گئی کہ عوامی گزرگاہوں، فٹ پاتھوں اور سڑکوں پر کسی قسم کی غیر قانونی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔
اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ کل سے گڑھی روڈ پر روزانہ کی بنیاد پر نگرانی اور چیکنگ کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف قانون کے مطابق بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے، جبکہ ضرورت پڑنے پر متعلقہ دکانیں بھی سیل کر دی جائیں گی۔
انتظامیہ کے مطابق شہر کی سڑکوں، فٹ پاتھوں اور عوامی گزرگاہوں کو تجاوزات سے پاک رکھنا اولین ترجیحات میں شامل ہے اور کسی کو بھی سرکاری جگہوں پر قبضہ کرنے یا عوامی آمدورفت میں رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
انتظامیہ نے شہریوں اور دکانداروں سے اپیل کی ہے کہ شہر کی خوبصورتی، ٹریفک کی روانی اور عوامی سہولت کو برقرار رکھنے کے لیے تعاون کریں اور سرکاری جگہوں پر دوبارہ تجاوزات قائم کرنے سے گریز کریں۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر نگرانی اور سخت کارروائی کے اعلان پر کس حد تک عمل درآمد ہوتا ہے اور گڑھی روڈ کو دوبارہ تجاوزات سے پاک رکھا جا سکتا ہے یا نہیں۔

تبصرے (0)
ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔
تبصرہ کریں