ضلعی انتظامیہ
شاہراہِ قراقرم کی توسیع کے لیے حد بندی کا عمل جاری، سپلائی سے قلندرآباد تک تجاوزات کے خلاف آپریشن کی تیاری
04-نومبر-2026 — Qazi Jawad
0 تبصرے
26 وزٹ
Read in English
ایبٹ آباد: شاہراہِ قراقرم (KKH) کی توسیع اور سڑک کے اطراف قائم تجاوزات کے خاتمے کے لیے ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد نے عملی اقدامات تیز کر دیے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد حمید اللہ خان کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو افشین رحمان نے سپلائی سے قلندرآباد تک شاہراہِ قراقرم کے مختلف مقامات پر جاری حد بندی کے عمل کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر شاہراہ کی مجوزہ توسیع کے سلسلے میں سڑک کی حدود، اطراف میں قائم تعمیرات اور ممکنہ تجاوزات کی نشاندہی کے حوالے سے کارروائی کا جائزہ لیا گیا۔ حد بندی کا یہ عمل آئندہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کی تیاری کا اہم مرحلہ ہے، جس کے ذریعے سرکاری اراضی اور شاہراہ کی مقررہ حدود کا تعین کیا جائے گا تاکہ توسیعی منصوبے میں حائل رکاوٹوں کی نشاندہی کی جا سکے۔ ضلعی انتظامیہ کے ان اقدامات کا مقصد شاہراہِ قراقرم کی توسیع کے لیے درکار جگہ کی نشاندہی، ٹریفک کی روانی میں بہتری اور شہریوں کو درپیش سفری مشکلات میں کمی لانا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے حد بندی کے عمل کی نگرانی جاری ہے، جبکہ آئندہ مرحلے میں تجاوزات کے خلاف کارروائی عمل میں لانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔
تبصرے (0)
ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔
تبصرہ کریں