مانسہرہ ڈاٹ کام مانسہرہ ڈاٹ کام
21 جمادی الاول 1448 ہجری · پیر، 2 نومبر 2026
آج کی حدیث
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مومن کا معاملہ بھی عجیب ہے، اس کا ہر معاملہ اس کے لیے بھلائی کا ہوتا ہے۔“ حوالہ: صحیح مسلم، حدیث 2999 ہر حال میں صبر کریں اور اللہ تعالیٰ پر بھروسا رکھیں۔ ہر مشکل ہمیں کوئی نہ کوئی قیمتی سبق سکھا سکتی ہے۔ 🌷
اپنی خبر بھیجیں
تازہ ترین
.مانسہرہ: کرکالہ میں تین بھائیوں کے قتل کا مقدمہ، ایک اور مفرور ملزم گرفتار • مانسہرہ کے لیے 18 ارب روپے کا میگا منصوبہ، گریوٹی فلو واٹر سپلائی اسکیم پر کام شروع • شاہراہِ ریشم کے فٹ پاتھ: آخر عوام کب تک انتظار کریں گے؟ • مانسہرہ: گڑھی روڈ پر تجاوزات آپریشن کے باوجود دوبارہ بازار سج گیا، اسسٹنٹ کمشنر ثناء فاطمہ کا ٹیم کے ہمراہ دوبارہ دورہ • پیٹرول کی قیمتوں کے تعین کا نیا فارمولا منظور، ریفائنریز کے پریمیم اور اخراجات 30 روز کے لیے منجمد کرنے کا فیصلہ • ٹیکسلا: گاڑی کھڑی کرنے کے تنازع پر پولیس کا مبینہ تشدد، نوجوان جاں بحق، ورثاء کا میوزیم روڈ پر احتجاج • نوشہرہ: اسسٹنٹ کمشنر اوگی عادل وسیم کی گاڑی پر فائرنگ، افسر شدید زخمی حالت میں پشاور منتقل • مانسہرہ: ڈپٹی کمشنر یاسر علی خان کی زیرِ صدارت ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس، بروقت تکمیل اور تعمیراتی معیار یقینی بنانے کی ہدایت • .مانسہرہ: کرکالہ میں تین بھائیوں کے قتل کا مقدمہ، ایک اور مفرور ملزم گرفتار • مانسہرہ کے لیے 18 ارب روپے کا میگا منصوبہ، گریوٹی فلو واٹر سپلائی اسکیم پر کام شروع • شاہراہِ ریشم کے فٹ پاتھ: آخر عوام کب تک انتظار کریں گے؟ • مانسہرہ: گڑھی روڈ پر تجاوزات آپریشن کے باوجود دوبارہ بازار سج گیا، اسسٹنٹ کمشنر ثناء فاطمہ کا ٹیم کے ہمراہ دوبارہ دورہ • پیٹرول کی قیمتوں کے تعین کا نیا فارمولا منظور، ریفائنریز کے پریمیم اور اخراجات 30 روز کے لیے منجمد کرنے کا فیصلہ • ٹیکسلا: گاڑی کھڑی کرنے کے تنازع پر پولیس کا مبینہ تشدد، نوجوان جاں بحق، ورثاء کا میوزیم روڈ پر احتجاج • نوشہرہ: اسسٹنٹ کمشنر اوگی عادل وسیم کی گاڑی پر فائرنگ، افسر شدید زخمی حالت میں پشاور منتقل • مانسہرہ: ڈپٹی کمشنر یاسر علی خان کی زیرِ صدارت ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس، بروقت تکمیل اور تعمیراتی معیار یقینی بنانے کی ہدایت •
مقامی خبریں

مانسہرہ کے لیے 18 ارب روپے کا میگا منصوبہ، گریوٹی فلو واٹر سپلائی اسکیم پر کام شروع

02-نومبر-2026 — Qazi Jawad 0 تبصرے 33 وزٹ
Read in English
مانسہرہ: مانسہرہ کے شہریوں کے لیے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں سعودی عرب کے تعاون سے 18 ارب روپے کی لاگت سے گریوٹی فلو واٹر سپلائی اسکیم پر باقاعدہ کام شروع کیے جانے کی اطلاع ہے۔ اس بڑے منصوبے کی تکمیل سے مانسہرہ شہر کے لاکھوں شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی میں مدد ملنے کی توقع ہے۔
منصوبے کو مانسہرہ کی تاریخ کے بڑے ترقیاتی منصوبوں میں شمار کیا جا رہا ہے، جس کا بنیادی مقصد شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی سہولت فراہم کرنا اور پانی کی دیرینہ کمی کے مسئلے پر قابو پانا ہے۔
منصوبے کے حوالے سے جاری دعوے کے مطابق سابقہ صوبائی حکومت کے دور میں اس منصوبے کی رفتار سست رہی اور اس میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم اب سردار شاہ جہاں یوسف کی کوششوں اور وفاقی حکومت کے تعاون سے منصوبے پر عملی کام شروع ہونے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔
متعلقہ حلقوں کی جانب سے امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ منصوبہ مقررہ مدت میں مکمل ہوگا اور اس کی تکمیل کے بعد افتتاحی تقریب بھی منعقد کی جائے گی۔
مانسہرہ کے شہریوں کے لیے یہ منصوبہ اس اعتبار سے اہمیت رکھتا ہے کہ صاف پانی کی فراہمی ایک بنیادی انسانی ضرورت ہے۔ شہریوں کو امید ہے کہ اس منصوبے کی تکمیل کے بعد انہیں پانی کی قلت اور فراہمی سے متعلق درپیش مشکلات میں نمایاں ریلیف ملے گا۔
تاہم عوامی توقعات کے مطابق منصوبے کی لاگت، تکمیل کی مدت، عملی پیش رفت اور پانی کی فراہمی کے مجوزہ نظام سے متعلق تفصیلات بھی سامنے آنی چاہییں تاکہ شہری اس اہم منصوبے کی پیش رفت سے باخبر رہ سکیں۔

تبصرے (0)

ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔

تبصرہ کریں

آپ کا تبصرہ منظوری کے بعد یہاں شائع ہوگا۔ ای میل عام صارفین کو نظر نہیں آئے گی۔

اعلانِ وفات
انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ ایس پی وحید خان بقضائے الٰہی وفات پا گئے ہیں۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ آج بروز پیر دوپہر 2:30 بجے ٹاؤن شپ میں ادا کی جائے گی۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل بخشش و مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔۔