مانسہرہ ڈاٹ کام مانسہرہ ڈاٹ کام
15 جمادی الثانی 1448 ہجری · جمعرات، 26 نومبر 2026
آج کی حدیث
دیث مبارکہ (اردو): رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: "بے شک اللہ تعالیٰ نرم ہے اور ہر معاملے میں نرمی کو پسند فرماتا ہے۔" — صحیح بخاری: 6927، صحیح مسلم: 2165 پیغام: نرمی، بردباری اور خوش اخلاقی مؤمن کی خوبیاں ہیں۔ دوسروں کے ساتھ محبت اور نرمی سے پیش آنا اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے کا ذریعہ ہے۔
اپنی خبر بھیجیں
تازہ ترین
مانسہرہ: کنگ عبداللہ ہسپتال کے ڈاکٹر یاسر علی خان کے ویڈیو بیان میں منشیات کے استعمال اور جدید کوانٹم کمپیوٹر کی ہیکنگ سے متعلق دعوے، ادارتی وضاحت جاری. • مانسہرہ شہر میں غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں اور کم عمر سواروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، متعدد موٹر سائیکلیں ٹریفک ہیڈ کوارٹر میں بند. • ایبٹ آباد سپلائی میں لین دین کے تنازع پر ویلڈر نے اپنے استاد کو قتل کر دیا، ملزم نے پولیس کے سامنے گرفتاری پیش کر دی. • مانسہرہ پولیس کے خلاف سوشل میڈیا پر مبینہ منفی پروپیگنڈا، جھوٹی افواہوں اور بے بنیاد الزامات کا معاملہ، NCCIA سے رجوع کرنے کا فیصلہ • مانسہرہ: گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول نمبر ون نے ضلعی رائفل مقابلوں کی فائنل ٹرافی جیت لی، 50 سالہ کامیابیوں کی روایت برقرار. • مانسہرہ: ٹک ٹاک پر نازیبا گفتگو اور گالم گلوچ کی ویڈیو وائرل، شہریوں کا چار افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ. • تورغر میں افسوسناک ٹریفک حادثہ، سات افراد جاں بحق، متعدد زخمی. • مانسہرہ: اسسٹنٹ کمشنر ثناء فاطمہ کا بی ایچ یو بھیرکنڈ کا دورہ، طبی سہولیات اور ادویات کی دستیابی کا جائزہ • مانسہرہ: کنگ عبداللہ ہسپتال کے ڈاکٹر یاسر علی خان کے ویڈیو بیان میں منشیات کے استعمال اور جدید کوانٹم کمپیوٹر کی ہیکنگ سے متعلق دعوے، ادارتی وضاحت جاری. • مانسہرہ شہر میں غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں اور کم عمر سواروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، متعدد موٹر سائیکلیں ٹریفک ہیڈ کوارٹر میں بند. • ایبٹ آباد سپلائی میں لین دین کے تنازع پر ویلڈر نے اپنے استاد کو قتل کر دیا، ملزم نے پولیس کے سامنے گرفتاری پیش کر دی. • مانسہرہ پولیس کے خلاف سوشل میڈیا پر مبینہ منفی پروپیگنڈا، جھوٹی افواہوں اور بے بنیاد الزامات کا معاملہ، NCCIA سے رجوع کرنے کا فیصلہ • مانسہرہ: گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول نمبر ون نے ضلعی رائفل مقابلوں کی فائنل ٹرافی جیت لی، 50 سالہ کامیابیوں کی روایت برقرار. • مانسہرہ: ٹک ٹاک پر نازیبا گفتگو اور گالم گلوچ کی ویڈیو وائرل، شہریوں کا چار افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ. • تورغر میں افسوسناک ٹریفک حادثہ، سات افراد جاں بحق، متعدد زخمی. • مانسہرہ: اسسٹنٹ کمشنر ثناء فاطمہ کا بی ایچ یو بھیرکنڈ کا دورہ، طبی سہولیات اور ادویات کی دستیابی کا جائزہ •
مقامی خبریں

مانسہرہ: تجاوزات آپریشن کی حمایت، متاثرہ تاجروں اور ریڑھی بانوں کے روزگار کا تحفظ یقینی بنانے کا مطالبہ.

26-نومبر-2026 — Qazi Jawad 0 تبصرے 36 وزٹ
Read in English
مانسہرہ: انجمن تاجران مانسہرہ اور سول سوسائٹی نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کی حمایت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پہلے کسی ایک سڑک کو ماڈل روڈ کے طور پر تیار کیا جائے تاکہ تاجر برادری کو عملی مثال پیش کرکے اس مہم میں بھرپور تعاون حاصل کیا جا سکے۔
کشمیر روڈ پر سول سوسائٹی اور انجمن تاجران مانسہرہ کے زیر اہتمام ایک ہنگامی مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں جاری تجاوزات آپریشن اور اس کے نتیجے میں تاجر برادری، دکانداروں اور ریڑھی بانوں کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس کے شرکاء نے کہا کہ وہ شہر کی خوبصورتی، ٹریفک کی روانی اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے انتظامیہ کے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں، تاہم اس عمل میں تاجروں اور چھوٹے کاروباری افراد کے معاشی مسائل کو بھی مدنظر رکھا جانا چاہیے۔ شرکاء نے مطالبہ کیا کہ تجاوزات کے خاتمے کے ساتھ واپڈا اور پی ٹی سی ایل کے کھمبے بھی ہٹائے جائیں تاکہ سڑکوں اور فٹ پاتھوں کو مکمل طور پر بحال کیا جا سکے۔
اجلاس میں اس امر پر تشویش کا اظہار کیا گیا کہ موجودہ آپریشن کے باعث تاجر برادری اور دکان مالکان میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ شرکاء نے زور دیا کہ انتظامیہ تاجروں کو اعتماد میں لے اور کسی بھی کارروائی سے قبل واضح پالیسی اور طریقہ کار سامنے لائے۔
سول سوسائٹی اور انجمن تاجران کے نمائندوں نے مطالبہ کیا کہ ریڑھی بانوں اور تھڑا فروشوں کو بے روزگار کرنے کے بجائے سرکاری اراضی پر مناسب جگہ مختص کرکے باقاعدہ اسٹال بازار قائم کیا جائے، جہاں انہیں عزت و احترام کے ساتھ روزگار کمانے کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ تجاوزات کا خاتمہ ضروری ہے، لیکن اس کے ساتھ سینکڑوں متاثرہ تاجروں اور ریڑھی بانوں کے معاشی مستقبل کا تحفظ بھی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔ شہر کو بہتر بنانے کے لیے ایسا متوازن لائحہ عمل اختیار کیا جائے جس سے شہریوں کو سہولت ملے اور کسی کا روزگار بھی متاثر نہ ہو۔
اجلاس میں انجمن تاجران کے سابق مرکزی صدور حاجی ہارون الرشید، حافظ اعجاز الرحمٰن، حاجی شاہد خان، محمد شعیب راجپوت، حاجی وارث خان، محمد بشیر، ینگ ٹریڈرز کے سعید خان تنولی، شاہد مقبول، جبران بھائی، شوکت شاہزمان، زیارت گل، نئیر خان، طارق، سید معروف شاہ، اخلاق خان سمیت دیگر تاجروں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اپنی تجاویز پیش کیں۔
اجلاس کے شرکاء نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ تجاوزات کے خلاف مہم کو مشاورت، واضح منصوبہ بندی اور متبادل روزگار کے انتظامات کے ساتھ آگے بڑھایا جائے تاکہ مانسہرہ کو ایک منظم اور خوبصورت شہر بنانے کے ساتھ محنت کش طبقے کے چولہے بھی روشن رہیں۔

تبصرے (0)

ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔

تبصرہ کریں

آپ کا تبصرہ منظوری کے بعد یہاں شائع ہوگا۔ ای میل عام صارفین کو نظر نہیں آئے گی۔

ووٹنگ جاری ہے! اپنے پسندیدہ امیدوار کو ووٹ دیں
آخری تاریخ: 30 نومبر 2026
انتقال پر ملال۔.
سفیر عباسی جہانگیر عباسی کے والد محترم علی مردان رضآ ے الی سے وفات پا چکے جنکی نماز جنازہ آج دن بعد نماز ظہر 2 بجے ٹینکی موڑ مانسہرہ میں ادا کی جاے گی نماز جنازہ میں شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں

مانسہرہ کا موسم

10°C صاف آسمان
محسوس
8°C
نمی
65%
ہوا
1 km/h
اگلے 7 دن
ماخذ: Open-Meteo · ہر 30 منٹ بعد اپ ڈیٹ