مانسہرہ ڈاٹ کام مانسہرہ ڈاٹ کام
26 جمادی الاول 1448 ہجری · ہفتہ، 7 نومبر 2026
آج کی حدیث
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مومن کا معاملہ بھی عجیب ہے، اس کا ہر معاملہ اس کے لیے بھلائی کا ہوتا ہے۔“ حوالہ: صحیح مسلم، حدیث 2999 ہر حال میں صبر کریں اور اللہ تعالیٰ پر بھروسا رکھیں۔ ہر مشکل ہمیں کوئی نہ کوئی قیمتی سبق سکھا سکتی ہے۔ 🌷
اپنی خبر بھیجیں
تازہ ترین
ایبٹ آباد: آفیسر کالونی سے تین ماہ قبل لاپتہ ہونے والی 70 سالہ بزرگ خاتون کی لاش مل گئی • خیبر پختونخوا میں جعلی اور غیر معیاری ادویات کے خلاف بڑا اقدام، اگلے ہفتے سے 5 جدید موبائل ڈرگ اسکریننگ لیبارٹریز فعال کرنے کا فیصلہ • ایبٹ آباد: کالا پل کے مقام پر تجاوزات کے خلاف ممکنہ آپریشن، شہریوں نے ازخود تجاوزات ہٹانا شروع کر دیں • ہری پور میں تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن، غیر قانونی تعمیرات بھاری مشینری سے مسمار، عوامی راستے واگزار کرانے کا عمل جاری • مانسہرہ: صفدر روڈ پر افسوسناک حادثہ، ٹی ایم اے کے ٹریکٹر کی زد میں آ کر 7 سالہ بچہ جاں بحق • ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی زیرِ صدارت انسدادِ تجاوزات کے حوالے سے اہم اجلاس، ضلع بھر میں بلاامتیاز آپریشن کا فیصلہ • شاہراہِ قراقرم پر تجاوزات کے خاتمے کے لیے حد بندی کا عمل جاری، روڈ کے مرکز سے 65 فٹ تک نشانات لگا دیے گئے • مانسہرہ کے تاجروں سمیت 11 افراد سے 98 لاکھ روپے کا مبینہ فراڈ، مشہور نعمان گروہ کے تین ملزمان کی ضمانت ہائی کورٹ سے مسترد • ایبٹ آباد: آفیسر کالونی سے تین ماہ قبل لاپتہ ہونے والی 70 سالہ بزرگ خاتون کی لاش مل گئی • خیبر پختونخوا میں جعلی اور غیر معیاری ادویات کے خلاف بڑا اقدام، اگلے ہفتے سے 5 جدید موبائل ڈرگ اسکریننگ لیبارٹریز فعال کرنے کا فیصلہ • ایبٹ آباد: کالا پل کے مقام پر تجاوزات کے خلاف ممکنہ آپریشن، شہریوں نے ازخود تجاوزات ہٹانا شروع کر دیں • ہری پور میں تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن، غیر قانونی تعمیرات بھاری مشینری سے مسمار، عوامی راستے واگزار کرانے کا عمل جاری • مانسہرہ: صفدر روڈ پر افسوسناک حادثہ، ٹی ایم اے کے ٹریکٹر کی زد میں آ کر 7 سالہ بچہ جاں بحق • ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی زیرِ صدارت انسدادِ تجاوزات کے حوالے سے اہم اجلاس، ضلع بھر میں بلاامتیاز آپریشن کا فیصلہ • شاہراہِ قراقرم پر تجاوزات کے خاتمے کے لیے حد بندی کا عمل جاری، روڈ کے مرکز سے 65 فٹ تک نشانات لگا دیے گئے • مانسہرہ کے تاجروں سمیت 11 افراد سے 98 لاکھ روپے کا مبینہ فراڈ، مشہور نعمان گروہ کے تین ملزمان کی ضمانت ہائی کورٹ سے مسترد •
پاکستان

پاکستان میں سرکاری ادائیگیوں کا نیا ڈیجیٹل نظام 16 نومبر سے نافذ کرنے کا فیصلہ، آسان اسائنمنٹ اکاؤنٹس کے چیک سسٹم کا خاتمہ

07-نومبر-2026 — Qazi Jawad 0 تبصرے 36 وزٹ
Read in English
اسلام آباد، 7 نومبر 2026: وفاقی حکومت نے سرکاری ادائیگیوں کو مکمل طور پر ڈیجیٹل نظام پر منتقل کرنے کے منصوبے کے تحت آسان اسائنمنٹ اکاؤنٹس کی چیک کے ذریعے ادائیگیاں ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں 15 نومبر 2026 سے چیک کے ذریعے ادائیگیوں کا سلسلہ بند کیا جائے گا، جبکہ 16 نومبر سے ادائیگیاں اسٹیٹ بینک کے ڈیجیٹل نظام ’’راست‘‘ کے ذریعے منتقل ہوں گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت کیش لیس معیشت کے فروغ اور ملک میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام کو وسعت دینے کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں وفاقی وزراء، گورنر اسٹیٹ بینک، صوبائی چیف سیکریٹریز اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ کیش لیس معیشت کا فروغ حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے اور اس حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ملک بھر میں تمام ادائیگیوں کو 100 فیصد ڈیجیٹل بنانے کے لیے واضح لائحہ عمل اور سخت اہداف مقرر کیے جائیں۔ انہوں نے اس مقصد کے حصول کے لیے ملک بھر میں بلا تعطل انٹرنیٹ سروس کی فراہمی یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔
شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام میں صارفین کو پیش آنے والے مسائل اور شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے۔ اس کے علاوہ بجلی اور گیس کے بلوں کی ادائیگی کے لیے کیو آر (QR) کوڈ کے استعمال کی حوصلہ افزائی کرنے کی غرض سے فوری طور پر میڈیا مہم شروع کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔
وزیراعظم نے ’’راست کیو آر کوڈ‘‘ کے ذریعے ادائیگیوں کے فروغ کی اسکیم جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ نظام ملک میں کیش لیس معیشت کے قیام کے حکومتی وژن میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے تمام وفاقی وزارتوں اور سرکاری اداروں کو ڈیجیٹل ادائیگیوں کے منصوبے پر بلا تاخیر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔
اجلاس کے دوران حکام نے وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وفاقی اور صوبائی سرکاری اداروں میں ادائیگیوں کو ڈیجیٹل بنانے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ حکام کے مطابق بیشتر سرکاری اداروں کی تمام ادائیگیاں دسمبر 2026 تک مکمل طور پر ڈیجیٹل نظام پر منتقل ہو جائیں گی۔
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی 100 فیصد ادائیگیاں اب ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے کی جا رہی ہیں۔
حکام کے مطابق آسان اسائنمنٹ اکاؤنٹس کی چیک کے ذریعے ادائیگیاں 15 نومبر 2026 سے بند کر دی جائیں گی، جبکہ 16 نومبر 2026 سے یہ ادائیگیاں مکمل طور پر ’’راست‘‘ ڈیجیٹل نظام کے ذریعے کی جائیں گی۔
اس نئے نظام پر عملدرآمد کے لیے تمام ڈرائنگ اینڈ ڈسبرسنگ افسران (DDOs) کو تربیت فراہم کی جا چکی ہے، جبکہ ایسے علاقوں کے لیے جہاں انٹرنیٹ کی سہولت دستیاب نہیں یا محدود ہے، متبادل جدید ڈیجیٹل نظام تیار کرنے پر بھی کام جاری ہے۔
حکومت کے مطابق اس اقدام کا مقصد سرکاری ادائیگیوں میں شفافیت، سہولت اور رفتار کو بہتر بنانا اور ملک میں نقد لین دین پر انحصار کم کرکے ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دینا ہے۔

تبصرے (0)

ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔

تبصرہ کریں

آپ کا تبصرہ منظوری کے بعد یہاں شائع ہوگا۔ ای میل عام صارفین کو نظر نہیں آئے گی۔