مانسہرہ ڈاٹ کام مانسہرہ ڈاٹ کام
6 جمادی الاول 1448 ہجری · اتوار، 18 اکتوبر 2026
آج کی حدیث
ضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نرمی کرنے والا ہے اور نرمی کو پسند فرماتا ہے۔“ 2593حوالہ: صحیح مسلم حدیث اللہ تعالیٰ ہمیں اچھے اخلاق اپنانے اور دوسروں کے ساتھ نرمی سے پیش آنے کی 🌿توفیق عطا فرمائے۔ آمین🌿
اپنی خبر بھیجیں
تازہ ترین
.کراچی ایئرپورٹ پر تھائی لینڈ جانے والے 2 پاکستانی مسافر آف لوڈ • .دیامر میں آتشزدگی، مکانات اور مال مویشی جل گئے، متاثرہ خاندانوں کو بھاری نقصان • خیبرپختونخوا پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کی تجویز، ہزارہ ریجن کے لیے 75 فیصد سیکیورٹی الاؤنس کی سفارش • شکرگڑھ: بچوں کی لڑائی پر بڑوں میں تصادم، ایک شخص جاں بحق، دو زخمی • خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی پہلے ہی نافذ ہوجانی چاہیے تھی، نواز شریف • سعودی عرب: ہجرتِ نبوی ﷺ کے تاریخی راستے پر ’’علیٰ خطاہ‘‘ منصوبے کا آغاز، 470 کلومیٹر طویل راستہ زائرین کے لیے متعارف • پاکستان میں 92 معدنیات کی نشاندہی، ذخائر کی تخمینی مالیت 8 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گئی • خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی دور کے قانونی مشیروں کو ہٹانے کا فیصلہ، محکمہ قانون کا مراسلہ جاری • .کراچی ایئرپورٹ پر تھائی لینڈ جانے والے 2 پاکستانی مسافر آف لوڈ • .دیامر میں آتشزدگی، مکانات اور مال مویشی جل گئے، متاثرہ خاندانوں کو بھاری نقصان • خیبرپختونخوا پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کی تجویز، ہزارہ ریجن کے لیے 75 فیصد سیکیورٹی الاؤنس کی سفارش • شکرگڑھ: بچوں کی لڑائی پر بڑوں میں تصادم، ایک شخص جاں بحق، دو زخمی • خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی پہلے ہی نافذ ہوجانی چاہیے تھی، نواز شریف • سعودی عرب: ہجرتِ نبوی ﷺ کے تاریخی راستے پر ’’علیٰ خطاہ‘‘ منصوبے کا آغاز، 470 کلومیٹر طویل راستہ زائرین کے لیے متعارف • پاکستان میں 92 معدنیات کی نشاندہی، ذخائر کی تخمینی مالیت 8 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گئی • خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی دور کے قانونی مشیروں کو ہٹانے کا فیصلہ، محکمہ قانون کا مراسلہ جاری •
پاکستان

یونیسف کی تشویش ناک رپورٹ: ایک سال میں تقریباً 15 لاکھ پاکستانی بچے آن لائن جنسی ہراسانی کا شکار

18-اکتوبر-2026 — Qazi Jawad 0 تبصرے 22 وزٹ
Read in English
اسلام آباد: بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے والے اقوام متحدہ کے ادارے یونیسف (UNICEF) کے مطابق، تقریباً 15 لاکھ پاکستانی بچوں کو ایک سال کے دوران انٹرنیٹ پر جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا۔
یونیسف کی رپورٹ کے مطابق، متاثرہ بچوں میں سے 57 فیصد نے شرمندگی، خاندانی ردِعمل اور بدنامی کے خوف کے باعث کسی کو اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعات کے بارے میں نہیں بتایا۔
مصنوعی ذہانت سے بچوں کی جعلی تصاویر بنانے کا خطرہ
رپورٹ میں مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے بچوں کی جعلی تصاویر اور ویڈیوز تیار کرنے کو ایک ابھرتا ہوا خطرہ قرار دیا گیا ہے۔ یونیسف نے والدین کو خبردار کیا ہے کہ وہ بچوں کو ڈیجیٹل پلیٹ فارمز تک غیر محدود رسائی دینے کے بجائے ان کی آن لائن سرگرمیوں کی مؤثر نگرانی کریں۔
سوشل میڈیا اور جان پہچان کے افراد سے خطرات
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آن لائن ہراسانی کے واقعات میں سوشل میڈیا کا حصہ 44 فیصد تھا، جبکہ متاثرہ بچوں کے بیان کردہ 85 فیصد واقعات میں مبینہ ملزم ان کا جان پہچان والا شخص تھا۔
یونیسف کے مطابق، بچوں کو نامناسب تصاویر اور پیغامات بھیجنا، ان سے نجی تصاویر طلب کرنا، تصاویر کو ان کی اجازت کے بغیر پھیلانا اور بلیک میل کرنا آن لائن جنسی ہراسانی کی اہم صورتیں ہیں۔
بچوں کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات پر زور
یونیسف نے پاکستان میں بچوں کے تحفظ سے متعلق قانونی نظام کی خامیاں دور کرنے، تحقیقات کے عمل کو بہتر بنانے اور بچوں کے تحفظ کے موجودہ نظام کو مزید مؤثر بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی سفارش کی گئی ہے کہ متاثرہ بچوں اور ان کے خاندانوں کو شکایات درج کرانے کے لیے محفوظ، قابلِ اعتماد اور آسان ذرائع فراہم کیے جائیں، تاکہ بچے خوف اور بدنامی کے خدشات کے بغیر مدد حاصل کر سکیں۔
بچوں کا آن لائن تحفظ والدین، تعلیمی اداروں، متعلقہ حکام اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

تبصرے (0)

ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔

تبصرہ کریں

آپ کا تبصرہ منظوری کے بعد یہاں شائع ہوگا۔ ای میل عام صارفین کو نظر نہیں آئے گی۔

ووٹنگ جاری ہے! اپنے پسندیدہ امیدوار کو ووٹ دیں
آخری تاریخ: 31 اکتوبر 2026