مانسہرہ ڈاٹ کام مانسہرہ ڈاٹ کام
6 جمادی الاول 1448 ہجری · اتوار، 18 اکتوبر 2026
آج کی حدیث
ضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نرمی کرنے والا ہے اور نرمی کو پسند فرماتا ہے۔“ 2593حوالہ: صحیح مسلم حدیث اللہ تعالیٰ ہمیں اچھے اخلاق اپنانے اور دوسروں کے ساتھ نرمی سے پیش آنے کی 🌿توفیق عطا فرمائے۔ آمین🌿
اپنی خبر بھیجیں
تازہ ترین
.کراچی ایئرپورٹ پر تھائی لینڈ جانے والے 2 پاکستانی مسافر آف لوڈ • .دیامر میں آتشزدگی، مکانات اور مال مویشی جل گئے، متاثرہ خاندانوں کو بھاری نقصان • خیبرپختونخوا پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کی تجویز، ہزارہ ریجن کے لیے 75 فیصد سیکیورٹی الاؤنس کی سفارش • شکرگڑھ: بچوں کی لڑائی پر بڑوں میں تصادم، ایک شخص جاں بحق، دو زخمی • خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی پہلے ہی نافذ ہوجانی چاہیے تھی، نواز شریف • سعودی عرب: ہجرتِ نبوی ﷺ کے تاریخی راستے پر ’’علیٰ خطاہ‘‘ منصوبے کا آغاز، 470 کلومیٹر طویل راستہ زائرین کے لیے متعارف • پاکستان میں 92 معدنیات کی نشاندہی، ذخائر کی تخمینی مالیت 8 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گئی • خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی دور کے قانونی مشیروں کو ہٹانے کا فیصلہ، محکمہ قانون کا مراسلہ جاری • .کراچی ایئرپورٹ پر تھائی لینڈ جانے والے 2 پاکستانی مسافر آف لوڈ • .دیامر میں آتشزدگی، مکانات اور مال مویشی جل گئے، متاثرہ خاندانوں کو بھاری نقصان • خیبرپختونخوا پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کی تجویز، ہزارہ ریجن کے لیے 75 فیصد سیکیورٹی الاؤنس کی سفارش • شکرگڑھ: بچوں کی لڑائی پر بڑوں میں تصادم، ایک شخص جاں بحق، دو زخمی • خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی پہلے ہی نافذ ہوجانی چاہیے تھی، نواز شریف • سعودی عرب: ہجرتِ نبوی ﷺ کے تاریخی راستے پر ’’علیٰ خطاہ‘‘ منصوبے کا آغاز، 470 کلومیٹر طویل راستہ زائرین کے لیے متعارف • پاکستان میں 92 معدنیات کی نشاندہی، ذخائر کی تخمینی مالیت 8 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گئی • خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی دور کے قانونی مشیروں کو ہٹانے کا فیصلہ، محکمہ قانون کا مراسلہ جاری •
پولیس

خیبرپختونخوا پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کی تجویز، ہزارہ ریجن کے لیے 75 فیصد سیکیورٹی الاؤنس کی سفارش

18-اکتوبر-2026 — Qazi Jawad 0 تبصرے 23 وزٹ
Read in English
پشاور (18 اکتوبر 2026): خیبرپختونخوا پولیس کی تنخواہوں میں اضافے، سیکیورٹی چیلنج الاؤنس اور جدید آلات کی فراہمی سے متعلق سمری گورنر کو ارسال کر دی گئی ہے۔
سمری میں صوبے کے مختلف علاقوں میں تعینات پولیس اہلکاروں کے لیے سیکیورٹی چیلنج الاؤنس کی مختلف شرحیں مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
سمری میں الاؤنس کی مجوزہ شرحیں
جنوبی اور ضم شدہ اضلاع: بنیادی تنخواہ کا 120 فیصد سیکیورٹی چیلنج الاؤنس۔
دیگر آباد اضلاع: بنیادی تنخواہ کا 100 فیصد سیکیورٹی چیلنج الاؤنس۔
ہزارہ ریجن: بنیادی تنخواہ کا 75 فیصد سیکیورٹی چیلنج الاؤنس۔
سمری میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا پولیس گزشتہ تین دہائیوں سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مصروف ہے اور اس دوران پولیس اہلکاروں نے نمایاں قربانیاں دی ہیں۔ اس کے باوجود صوبائی پولیس کی تنخواہیں دیگر صوبوں کے مقابلے میں کم ہیں۔
پولیس کو جدید آلات فراہم کرنے کی سفارش
سمری میں خیبرپختونخوا پولیس کے سازوسامان اور آپریشنل آلات کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا ہے، تاکہ پولیس اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور سیکیورٹی اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔
اب اس سمری پر متعلقہ حکام کی جانب سے فیصلے کا انتظار ہے۔ مجوزہ الاؤنسز کی منظوری اور ان پر عمل درآمد سے متعلق حتمی فیصلہ سامنے آنے کے بعد ہی اہلکاروں کو ممکنہ مالی فائدے کی صورتِ حال واضح ہو سکے گی۔

تبصرے (0)

ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔

تبصرہ کریں

آپ کا تبصرہ منظوری کے بعد یہاں شائع ہوگا۔ ای میل عام صارفین کو نظر نہیں آئے گی۔

ووٹنگ جاری ہے! اپنے پسندیدہ امیدوار کو ووٹ دیں
آخری تاریخ: 31 اکتوبر 2026