پولیس
پنو عاقل: پسند کی شادی کرنے والا جوڑا بس اسٹینڈ پر قتل، لڑکی کے والد اور کزن زیرِ حراست
22-اکتوبر-2026 — Qazi Jawad
0 تبصرے
21 وزٹ
Read in English
پنو عاقل: سندھ کے شہر پنو عاقل کے بس اسٹینڈ پر فائرنگ کے واقعے میں پسند کی شادی کرنے والے لڑکا اور لڑکی جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق دونوں نے کچھ عرصہ قبل اپنی پسند سے شادی کی تھی اور لاہور جانے کے لیے کوچ میں سوار تھے۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) سکھر احمد چوہدری کے مطابق مسلح افراد نے جوڑے کو کوچ سے اتار کر قتل کیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کے والد اور کزن کو حراست میں لے لیا ہے۔
ایس ایس پی سکھر کے مطابق واقعے میں استعمال ہونے والا آلۂ قتل بھی برآمد کر لیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
پولیس واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے رہی ہے تاکہ قتل کے محرکات اور اس میں ملوث دیگر ممکنہ افراد کے کردار کا تعین کیا جا سکے۔

تبصرے (0)
ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔
تبصرہ کریں