مانسہرہ ڈاٹ کام مانسہرہ ڈاٹ کام
26 جمادی الاول 1448 ہجری · ہفتہ، 7 نومبر 2026
آج کی حدیث
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مومن کا معاملہ بھی عجیب ہے، اس کا ہر معاملہ اس کے لیے بھلائی کا ہوتا ہے۔“ حوالہ: صحیح مسلم، حدیث 2999 ہر حال میں صبر کریں اور اللہ تعالیٰ پر بھروسا رکھیں۔ ہر مشکل ہمیں کوئی نہ کوئی قیمتی سبق سکھا سکتی ہے۔ 🌷
اپنی خبر بھیجیں
تازہ ترین
ایبٹ آباد: آفیسر کالونی سے تین ماہ قبل لاپتہ ہونے والی 70 سالہ بزرگ خاتون کی لاش مل گئی • خیبر پختونخوا میں جعلی اور غیر معیاری ادویات کے خلاف بڑا اقدام، اگلے ہفتے سے 5 جدید موبائل ڈرگ اسکریننگ لیبارٹریز فعال کرنے کا فیصلہ • ایبٹ آباد: کالا پل کے مقام پر تجاوزات کے خلاف ممکنہ آپریشن، شہریوں نے ازخود تجاوزات ہٹانا شروع کر دیں • ہری پور میں تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن، غیر قانونی تعمیرات بھاری مشینری سے مسمار، عوامی راستے واگزار کرانے کا عمل جاری • مانسہرہ: صفدر روڈ پر افسوسناک حادثہ، ٹی ایم اے کے ٹریکٹر کی زد میں آ کر 7 سالہ بچہ جاں بحق • ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی زیرِ صدارت انسدادِ تجاوزات کے حوالے سے اہم اجلاس، ضلع بھر میں بلاامتیاز آپریشن کا فیصلہ • شاہراہِ قراقرم پر تجاوزات کے خاتمے کے لیے حد بندی کا عمل جاری، روڈ کے مرکز سے 65 فٹ تک نشانات لگا دیے گئے • مانسہرہ کے تاجروں سمیت 11 افراد سے 98 لاکھ روپے کا مبینہ فراڈ، مشہور نعمان گروہ کے تین ملزمان کی ضمانت ہائی کورٹ سے مسترد • ایبٹ آباد: آفیسر کالونی سے تین ماہ قبل لاپتہ ہونے والی 70 سالہ بزرگ خاتون کی لاش مل گئی • خیبر پختونخوا میں جعلی اور غیر معیاری ادویات کے خلاف بڑا اقدام، اگلے ہفتے سے 5 جدید موبائل ڈرگ اسکریننگ لیبارٹریز فعال کرنے کا فیصلہ • ایبٹ آباد: کالا پل کے مقام پر تجاوزات کے خلاف ممکنہ آپریشن، شہریوں نے ازخود تجاوزات ہٹانا شروع کر دیں • ہری پور میں تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن، غیر قانونی تعمیرات بھاری مشینری سے مسمار، عوامی راستے واگزار کرانے کا عمل جاری • مانسہرہ: صفدر روڈ پر افسوسناک حادثہ، ٹی ایم اے کے ٹریکٹر کی زد میں آ کر 7 سالہ بچہ جاں بحق • ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی زیرِ صدارت انسدادِ تجاوزات کے حوالے سے اہم اجلاس، ضلع بھر میں بلاامتیاز آپریشن کا فیصلہ • شاہراہِ قراقرم پر تجاوزات کے خاتمے کے لیے حد بندی کا عمل جاری، روڈ کے مرکز سے 65 فٹ تک نشانات لگا دیے گئے • مانسہرہ کے تاجروں سمیت 11 افراد سے 98 لاکھ روپے کا مبینہ فراڈ، مشہور نعمان گروہ کے تین ملزمان کی ضمانت ہائی کورٹ سے مسترد •
ٹریفک حادثہ

کہوٹہ میں موٹرسائیکل کھائی میں جا گری، میاں بیوی جاں بحق؛ اسلام آباد میں سرکاری گاڑی کی ٹکر سے 2 افراد زخمی

18-اکتوبر-2026 — Qazi Jawad 0 تبصرے 110 وزٹ
Read in English
راولپنڈی/اسلام آباد، 18 اکتوبر 2026: راولپنڈی کے علاقے کہوٹہ میں موٹرسائیکل کھائی میں گرنے کے حادثے میں میاں بیوی جاں بحق ہوگئے، جبکہ اسلام آباد میں ایک سرکاری گاڑی کی موٹرسائیکل سے ٹکر کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔
کہوٹہ میں افسوسناک حادثہ
ریسکیو حکام کے مطابق کہوٹہ میں موٹرسائیکل بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں میاں بیوی جان کی بازی ہار گئے۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئیں۔
اسلام آباد میں سرکاری گاڑی کی ٹکر سے 2 افراد زخمی
دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے دامنِ کوہ سگنل پر ایک سرکاری گاڑی نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق، رکنِ قومی اسمبلی خرم شہزاد نواز کا بیٹا مبینہ طور پر حادثے کے وقت سرکاری گاڑی چلا رہا تھا۔ خرم شہزاد نواز قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین بھی ہیں۔
واقعے کے حوالے سے مزید تفصیلات اور متعلقہ حکام کا باضابطہ مؤقف سامنے آنا باقی ہے۔

تبصرے (0)

ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔

تبصرہ کریں

آپ کا تبصرہ منظوری کے بعد یہاں شائع ہوگا۔ ای میل عام صارفین کو نظر نہیں آئے گی۔