ہماری کامیابیوں کے پیچھے ہمارے والدین اور اساتذہ کی انتھک محنت اور بے لوث محبت شامل ہوتی ہیں، ڈی آئی جی ہزارہ

22

ایبٹ آباد: ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ناصر محمود ستی کا پاکستان انٹرنیشنل پبلک سکول اینڈ کالج کی سالانہ تقسیم انعامات تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت۔

نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ و اساتذہ میں میڈلز، سرٹیفکیٹ و ٹرافیاں تقسیم کی۔ PIPS اینڈ کالج ایبٹ آباد کے پرنسپل بریگیڈیئر (ر) قمر زمان ودیگر سٹاف نے ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی کا پرتپاک استقبال کیا۔

ننھے طالبعلم نے ڈی آئی جی ہزارہ کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ پرنسپل بریگیڈیئر (ر) قمر زمان نے ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی کو تقریب میں شرکت پر شکریہ ادا کیا اور ادارے کی سالانہ کارکردگی کے حوالے سے آگاہ کیا۔

ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آج سالانہ انعامات تقسیم تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت پر بے خوشی محسوس ہورہی ہے اور یہ میرے لیے اعزاز کی بات بھی ہے۔ اس پروقار تقریب کے اہتمام میں میں پرنسپل، اساتذہ و دیگر سٹاف کو مبارکباد پیش کرتا ہو کہ اج کا دن انکی محنت، قابلیت اور کارکردگی کا جشن کا دن ہے۔

بہترین کارکردگی کی بناء پر انعامات حاصل کرنے والے طلبہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں آپ کی کامیابیاں آپ کی محنت، نظم و ضبط، اور عزمِ مصمم کا نتیجہ ہیں۔آپ نے نہ صرف اپنے والدین اور اساتذہ کو فخر سے بلند کیا گیا بلکہ اپنے دیگر طلبہ کیلئے ایک بہترین مثال قائم کی ہے۔ آپکی کامیابی صرف ٹرافیوں اور سرٹیفکیٹس حاصل کرنے تک محدود نہیں ہونی چائیے بلکہ اپنے اندر موجود منفرد صلاحیتوں اور قوت کو بروئے کار لاکر ملک و قوم کی خدمت کو اپنی زندگی کا مقصد بنائیں۔

جو بھی کریں محنت لگن اور دل سے کریں اور ہر تجربے سے کچھ نہ کچھ سیکھتے رہیں۔اس موقع پر میں اساتذہ اور والدین کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اساتذہ وہ رہنما چراغ ہیں جو نوجوان ذہنوں کو روشنی دیتے ہیں اور انہیں بڑے خواب دیکھنے کی ترغیب دیتے ہیں والدین وہ مضبوط ستون ہیں جو اپنے بچوں کی ہر قدم پر رہنمائی اور حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ ہماری کامیابیوں کے پیچھے ہمارے والدین اور اساتذہ کی انتھک محنت اور بے لوث محبت شامل ہوتی ہیں۔

طلبہ کو علم کیساتھ ساتھ کردار کی مضبوطی، ایماندری، ہمدردی اور ثابت قدمی کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔کامیابی آتی جاتی رہتی ہے، لیکن دیانتداری اور نرمیِ مزاج ہمیشہ آپ کو عزت اور خوشی دلائیں گیدنیا میں سب سے بہترین بننے کی کوشش نہ کریں، بلکہ دنیا کے لیے بہترین بننے کی کوشش کریں۔

آپ جو بھی پیشہ یا راستہ اختیار کریں، اس کے ذریعے معاشرے میں ایک مثبت تبدیلی لانے کی کوشش ضرور کریں۔میں آپ سب کے لیے کامیابیوں، خوشیوں اور کامیاب سال کی دعا کرتا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں