مانسہرہ ڈاٹ کام مانسہرہ ڈاٹ کام
24 جمادی الاول 1448 ہجری · جمعرات، 5 نومبر 2026
آج کی حدیث
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مومن کا معاملہ بھی عجیب ہے، اس کا ہر معاملہ اس کے لیے بھلائی کا ہوتا ہے۔“ حوالہ: صحیح مسلم، حدیث 2999 ہر حال میں صبر کریں اور اللہ تعالیٰ پر بھروسا رکھیں۔ ہر مشکل ہمیں کوئی نہ کوئی قیمتی سبق سکھا سکتی ہے۔ 🌷
اپنی خبر بھیجیں
تازہ ترین
ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی زیرِ صدارت انسدادِ تجاوزات کے حوالے سے اہم اجلاس، ضلع بھر میں بلاامتیاز آپریشن کا فیصلہ • شاہراہِ قراقرم پر تجاوزات کے خاتمے کے لیے حد بندی کا عمل جاری، روڈ کے مرکز سے 65 فٹ تک نشانات لگا دیے گئے • مانسہرہ کے تاجروں سمیت 11 افراد سے 98 لاکھ روپے کا مبینہ فراڈ، مشہور نعمان گروہ کے تین ملزمان کی ضمانت ہائی کورٹ سے مسترد • ایبٹ آباد: خواتین کے خلاف مبینہ نازیبا گفتگو کی ویڈیو وائرل، تین افراد کے خلاف سائبر کرائم کا مقدمہ درج • شاہراہِ ریشم پر روزانہ ٹریفک کا عذاب، آخر کب تک؟ بٹ پل سے ٹاؤن شپ تک دس منٹ کا سفر سوا گھنٹے میں طے ہونے لگا • شاہراہِ قراقرم کی توسیع کے لیے حد بندی کا عمل جاری، سپلائی سے قلندرآباد تک تجاوزات کے خلاف آپریشن کی تیاری • .اوگی میں غیرت کے نام پر افسوسناک واقعہ، ماموں کے ہاتھوں یتیم بھانجی قتل، فائرنگ سے دو نوجوان زخمی • تاجروں کے مطالبے پر ڈی آئی جی ہزارہ کا بڑا فیصلہ، ایبٹ آباد شہر میں یکطرفہ ٹریفک کا منصوبہ ختم، پرانا ٹریفک روٹ بحال • ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی زیرِ صدارت انسدادِ تجاوزات کے حوالے سے اہم اجلاس، ضلع بھر میں بلاامتیاز آپریشن کا فیصلہ • شاہراہِ قراقرم پر تجاوزات کے خاتمے کے لیے حد بندی کا عمل جاری، روڈ کے مرکز سے 65 فٹ تک نشانات لگا دیے گئے • مانسہرہ کے تاجروں سمیت 11 افراد سے 98 لاکھ روپے کا مبینہ فراڈ، مشہور نعمان گروہ کے تین ملزمان کی ضمانت ہائی کورٹ سے مسترد • ایبٹ آباد: خواتین کے خلاف مبینہ نازیبا گفتگو کی ویڈیو وائرل، تین افراد کے خلاف سائبر کرائم کا مقدمہ درج • شاہراہِ ریشم پر روزانہ ٹریفک کا عذاب، آخر کب تک؟ بٹ پل سے ٹاؤن شپ تک دس منٹ کا سفر سوا گھنٹے میں طے ہونے لگا • شاہراہِ قراقرم کی توسیع کے لیے حد بندی کا عمل جاری، سپلائی سے قلندرآباد تک تجاوزات کے خلاف آپریشن کی تیاری • .اوگی میں غیرت کے نام پر افسوسناک واقعہ، ماموں کے ہاتھوں یتیم بھانجی قتل، فائرنگ سے دو نوجوان زخمی • تاجروں کے مطالبے پر ڈی آئی جی ہزارہ کا بڑا فیصلہ، ایبٹ آباد شہر میں یکطرفہ ٹریفک کا منصوبہ ختم، پرانا ٹریفک روٹ بحال •
شہر کی خبریں

.مانسہرہ کی عوام کے لیے خوشخبری! ان شاء اللہ اگلے ہفتے سے باعزت، آرام دہ اور معیاری عوامی شٹل سروس کا آغاز متوقع

05-نومبر-2026 — Qazi Jawad 0 تبصرے 30 وزٹ
Read in English
مانسہرہ: شہر کے عوام کے لیے ایک خوش آئند اور قابلِ تحسین پیش رفت سامنے آ رہی ہے۔ ان شاء اللہ اگلے ہفتے تک مانسہرہ کے شہریوں کو اپنی عوامی شٹل سروس کی سہولت میسر آنے جا رہی ہے، جو بالخصوص عام شہریوں، طلبہ، ملازمت پیشہ افراد، بزرگوں اور روزانہ سفر کرنے والے افراد کے لیے ایک اہم سہولت ثابت ہو سکتی ہے۔
اس عوامی فلاحی اقدام کا بنیادی مقصد شہریوں کو باعزت، آرام دہ اور بہتر سفری سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ انہیں روزمرہ آمدورفت میں درپیش مشکلات سے کسی حد تک نجات مل سکے۔ مہنگائی اور بڑھتے ہوئے سفری اخراجات کے اس دور میں ایسی سہولیات عام آدمی کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں۔
اس قابلِ تحسین اقدام کے حوالے سے عارف انقلابی بھائی کی کاوشیں یقیناً حوصلہ افزائی کی مستحق ہیں۔ معاشرے میں ایسے افراد کی قدر ہونی چاہیے جو صرف تنقید اور دعوؤں تک محدود رہنے کے بجائے عوامی سہولت اور فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
یہ بات اپنی جگہ درست ہے کہ ہر نئے منصوبے پر مختلف آرا اور اختلافات سامنے آتے ہیں، لیکن اگر کوئی اقدام عوامی مفاد اور شہریوں کی سہولت کے لیے کیا جا رہا ہو تو اس کی مخالفت کے بجائے مثبت تجاویز، تعمیری تنقید اور حوصلہ افزائی ہونی چاہیے۔
ہماری تمام دوستوں، بھائیوں اور اہلِ مانسہرہ سے گزارش ہے کہ ایسے عوامی خدمت کے منصوبوں کی حوصلہ افزائی کریں اور عارف انقلابی بھائی کا بھرپور ساتھ دیں تاکہ مانسہرہ میں عوامی سہولیات کے مزید منصوبوں کی راہ بھی ہموار ہو سکے۔
اللہ تعالیٰ عارف انقلابی بھائی کو اس نیک مقصد میں کامیابی عطا فرمائے، عزت و وقار میں اضافہ فرمائے اور انہیں آئندہ بھی مخلوقِ خدا کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

تبصرے (0)

ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔

تبصرہ کریں

آپ کا تبصرہ منظوری کے بعد یہاں شائع ہوگا۔ ای میل عام صارفین کو نظر نہیں آئے گی۔