جرائم
نوشہرہ: شادی کی تقریب میں فائرنگ، باپ بیٹے سمیت 3 افراد جاں بحق، 2 راہ گیر زخمی.
23-نومبر-2026 — Qazi Jawad
0 تبصرے
32 وزٹ
Read in English
نوشہرہ: تحصیل پبی کے علاقے شاہ کوٹ پایان میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں باپ بیٹے سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ دو راہ گیر زخمی ہوگئے۔ واقعہ مبینہ طور پر پرانی دشمنی اور شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ روکنے پر پیدا ہونے والے تنازع کے باعث پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کے علاقے شاہ کوٹ پایان، تھانہ جلوزئی کی حدود میں شادی کی تقریب جاری تھی کہ ہوائی فائرنگ روکنے کے معاملے پر دو فریقین کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی۔ صورتحال شدت اختیار کرنے پر دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں تین افراد جان سے گئے جبکہ دو راہ گیر زخمی ہوگئے۔
جاں بحق ہونے والوں میں شاہد ولد خوشحال اور ان کا بیٹا سنگین شامل ہیں، جبکہ دوسرے فریق سے حضرت حسین ولد محمد عامر بھی جاں بحق ہوئے۔ زخمی ہونے والے دو راہ گیروں کی شناخت شاہ روز ولد قادر شاہ اور مجید نواز ولد نور نواز کے ناموں سے ہوئی ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات اور قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

تبصرے (0)
ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔
تبصرہ کریں