مانسہرہ ڈاٹ کام مانسہرہ ڈاٹ کام
24 جمادی الاول 1448 ہجری · جمعرات، 5 نومبر 2026
آج کی حدیث
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مومن کا معاملہ بھی عجیب ہے، اس کا ہر معاملہ اس کے لیے بھلائی کا ہوتا ہے۔“ حوالہ: صحیح مسلم، حدیث 2999 ہر حال میں صبر کریں اور اللہ تعالیٰ پر بھروسا رکھیں۔ ہر مشکل ہمیں کوئی نہ کوئی قیمتی سبق سکھا سکتی ہے۔ 🌷
اپنی خبر بھیجیں
تازہ ترین
ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی زیرِ صدارت انسدادِ تجاوزات کے حوالے سے اہم اجلاس، ضلع بھر میں بلاامتیاز آپریشن کا فیصلہ • شاہراہِ قراقرم پر تجاوزات کے خاتمے کے لیے حد بندی کا عمل جاری، روڈ کے مرکز سے 65 فٹ تک نشانات لگا دیے گئے • مانسہرہ کے تاجروں سمیت 11 افراد سے 98 لاکھ روپے کا مبینہ فراڈ، مشہور نعمان گروہ کے تین ملزمان کی ضمانت ہائی کورٹ سے مسترد • ایبٹ آباد: خواتین کے خلاف مبینہ نازیبا گفتگو کی ویڈیو وائرل، تین افراد کے خلاف سائبر کرائم کا مقدمہ درج • شاہراہِ ریشم پر روزانہ ٹریفک کا عذاب، آخر کب تک؟ بٹ پل سے ٹاؤن شپ تک دس منٹ کا سفر سوا گھنٹے میں طے ہونے لگا • شاہراہِ قراقرم کی توسیع کے لیے حد بندی کا عمل جاری، سپلائی سے قلندرآباد تک تجاوزات کے خلاف آپریشن کی تیاری • .اوگی میں غیرت کے نام پر افسوسناک واقعہ، ماموں کے ہاتھوں یتیم بھانجی قتل، فائرنگ سے دو نوجوان زخمی • تاجروں کے مطالبے پر ڈی آئی جی ہزارہ کا بڑا فیصلہ، ایبٹ آباد شہر میں یکطرفہ ٹریفک کا منصوبہ ختم، پرانا ٹریفک روٹ بحال • ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی زیرِ صدارت انسدادِ تجاوزات کے حوالے سے اہم اجلاس، ضلع بھر میں بلاامتیاز آپریشن کا فیصلہ • شاہراہِ قراقرم پر تجاوزات کے خاتمے کے لیے حد بندی کا عمل جاری، روڈ کے مرکز سے 65 فٹ تک نشانات لگا دیے گئے • مانسہرہ کے تاجروں سمیت 11 افراد سے 98 لاکھ روپے کا مبینہ فراڈ، مشہور نعمان گروہ کے تین ملزمان کی ضمانت ہائی کورٹ سے مسترد • ایبٹ آباد: خواتین کے خلاف مبینہ نازیبا گفتگو کی ویڈیو وائرل، تین افراد کے خلاف سائبر کرائم کا مقدمہ درج • شاہراہِ ریشم پر روزانہ ٹریفک کا عذاب، آخر کب تک؟ بٹ پل سے ٹاؤن شپ تک دس منٹ کا سفر سوا گھنٹے میں طے ہونے لگا • شاہراہِ قراقرم کی توسیع کے لیے حد بندی کا عمل جاری، سپلائی سے قلندرآباد تک تجاوزات کے خلاف آپریشن کی تیاری • .اوگی میں غیرت کے نام پر افسوسناک واقعہ، ماموں کے ہاتھوں یتیم بھانجی قتل، فائرنگ سے دو نوجوان زخمی • تاجروں کے مطالبے پر ڈی آئی جی ہزارہ کا بڑا فیصلہ، ایبٹ آباد شہر میں یکطرفہ ٹریفک کا منصوبہ ختم، پرانا ٹریفک روٹ بحال •
ضلعی انتظامیہ

ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی زیرِ صدارت انسدادِ تجاوزات کے حوالے سے اہم اجلاس، ضلع بھر میں بلاامتیاز آپریشن کا فیصلہ

05-نومبر-2026 — Qazi Jawad 0 تبصرے 31 وزٹ
Read in English
مانسہرہ: ڈپٹی کمشنر مانسہرہ یاسر علی خان کی زیرِ صدارت ضلع بھر میں تجاوزات کے خاتمے، سرکاری اراضی کے تحفظ اور ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں متعلقہ محکموں کے سربراہان اور ضلعی انتظامیہ کے افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ محمد وقاص خان، ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے (KDA)، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، تمام اسسٹنٹ کمشنرز، تحصیل میونسپل آفیسرز (TMOs)، ایکسین بلڈنگز، ایکسین ہائی ویز و روڈز اور جنرل منیجر نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) سمیت دیگر متعلقہ حکام شریک ہوئے۔
اجلاس کے دوران ضلع بھر میں قائم غیر قانونی تجاوزات، سرکاری و عوامی اراضی پر قبضوں، سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر قائم عارضی و مستقل تجاوزات اور ٹریفک کی روانی میں حائل رکاوٹوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر شہر اور مختلف تحصیلوں میں عوامی گزرگاہوں کی بحالی اور سرکاری زمینوں کو واگزار کرانے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر مانسہرہ یاسر علی خان نے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں تجاوزات کے خلاف مؤثر، مربوط اور بلاامتیاز کارروائیاں یقینی بنائی جائیں۔ تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور ٹی ایم اوز اپنے اپنے علاقوں میں تجاوزات کی نشاندہی کرکے مرحلہ وار آپریشن شروع کریں اور اس حوالے سے عملی اقدامات اٹھائیں۔
انہوں نے پولیس، بلدیاتی اداروں، محکمہ شاہرات، محکمہ بلڈنگز اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے درمیان مؤثر رابطہ کاری اور مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر بھی زور دیا، تاکہ تجاوزات کے خاتمے کے ساتھ ساتھ دوبارہ غیر قانونی قبضے اور تجاوزات قائم ہونے کی روک تھام بھی ممکن بنائی جا سکے۔
ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ عوامی گزرگاہوں، شاہراہوں، فٹ پاتھوں اور سرکاری اراضی پر غیر قانونی تجاوزات کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ضلعی انتظامیہ مانسہرہ کے مطابق اس مہم کا بنیادی مقصد شہریوں کو کشادہ سڑکیں، صاف ستھرا ماحول، محفوظ عوامی راستے اور بہتر ٹریفک سہولیات فراہم کرنا ہے۔

تبصرے (0)

ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔

تبصرہ کریں

آپ کا تبصرہ منظوری کے بعد یہاں شائع ہوگا۔ ای میل عام صارفین کو نظر نہیں آئے گی۔