ضلعی انتظامیہ
ڈپٹی کمشنر مانسہرہ یاسر علی خان کی داتا واٹر سپلائی سکیم کی بحالی کی یقین دہانی، پبلک ہیلتھ سے پانچ روز میں رپورٹ طلب.
24-نومبر-2026 — Qazi Jawad
0 تبصرے
39 وزٹ
Read in English
مانسہرہ: ڈپٹی کمشنر مانسہرہ یاسر علی خان نے داتا واٹر سپلائی سکیم کی بحالی کے حوالے سے اہلیانِ داتا کو یقین دہانی کرواتے ہوئے ایکسین پبلک ہیلتھ سے سکیم کی موجودہ صورتحال اور طویل عرصے سے غیر فعال ہونے کی وجوہات پر مشتمل تفصیلی رپورٹ پانچ روز کے اندر طلب کر لی ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکمے کو ہدایت جاری کی ہے کہ مقررہ مدت کے اندر سکیم کو درپیش مسائل، تکنیکی خرابیوں اور اس کی بحالی کے لیے درکار اقدامات کی مکمل تفصیلات پر مبنی رپورٹ پیش کی جائے تاکہ اس اہم عوامی منصوبے کی بحالی کے لیے عملی اقدامات کیے جا سکیں۔
واضح رہے کہ داتا واٹر سپلائی سکیم کی بندش کے باعث علاقہ مکین طویل عرصے سے پینے کے صاف پانی کی سہولت سے محروم ہیں، جس کے باعث انہیں مشکلات کا سامنا ہے۔
اہلیانِ داتا نے ڈپٹی کمشنر یاسر علی خان کی جانب سے مسئلے کا نوٹس لینے اور پانچ روز میں رپورٹ طلب کرنے کے اقدام کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ علاقہ مکینوں نے امید ظاہر کی ہے کہ متعلقہ محکمے کی رپورٹ کے بعد سکیم کی بحالی کے لیے جلد عملی اقدامات کیے جائیں گے اور عوام کو پینے کے صاف پانی کی سہولت میسر آ سکے گی۔

تبصرے (0)
ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔
تبصرہ کریں