ضلع کی خبریں
ایبٹ آباد: کالا پل کے مقام پر تجاوزات کے خلاف ممکنہ آپریشن، شہریوں نے ازخود تجاوزات ہٹانا شروع کر دیں
07-نومبر-2026 — Qazi Jawad
0 تبصرے
32 وزٹ
Read in English
ایبٹ آباد: کالا پل کے مقام پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کی جانب سے تجاوزات کے خلاف ممکنہ کارروائی کے پیشِ نظر بعض دکانداروں اور عمارت مالکان نے ازخود تجاوزات ہٹانے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے تاکہ کسی بڑے نقصان سے بچا جا سکے۔
تفصیلات کے مطابق این ایچ اے کی جانب سے مانسہرہ روڈ کے اطراف 65 فٹ کی بلڈنگ لائن مقرر کیے جانے کے بعد مبینہ طور پر مقررہ حدود سے تجاوز کرنے والی عمارتوں اور تعمیرات پر نشانات لگائے گئے اور متعلقہ افراد کو نوٹسز بھی جاری کیے گئے۔
ذرائع کے مطابق نوٹسز موصول ہونے اور ممکنہ آپریشن کے پیشِ نظر بعض شہریوں نے رضاکارانہ طور پر اپنی عمارتوں اور دکانوں کے وہ حصے گرانا شروع کر دیے ہیں جو مقررہ بلڈنگ لائن کی زد میں آتے ہیں۔ شہریوں کی جانب سے یہ اقدام ممکنہ سرجیکل آپریشن کے دوران بڑے مالی نقصان سے بچنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیر کے روز مانسہرہ روڈ کے اطراف تجاوزات کے خلاف باقاعدہ آپریشن متوقع ہے، جس کے دوران مقررہ حدود سے باہر قائم تجاوزات کو ہٹایا جا سکتا ہے۔
دوسری جانب شہریوں اور کاروباری طبقے کی جانب سے توقع کی جا رہی ہے کہ متعلقہ ادارے کارروائی کے دوران واضح نشاندہی، مناسب اطلاع اور قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھیں گے تاکہ کسی کو غیر ضروری پریشانی یا نقصان کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

تبصرے (0)
ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔
تبصرہ کریں