مانسہرہ ڈاٹ کام مانسہرہ ڈاٹ کام
23 جمادی الاول 1448 ہجری · بدھ، 4 نومبر 2026
آج کی حدیث
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مومن کا معاملہ بھی عجیب ہے، اس کا ہر معاملہ اس کے لیے بھلائی کا ہوتا ہے۔“ حوالہ: صحیح مسلم، حدیث 2999 ہر حال میں صبر کریں اور اللہ تعالیٰ پر بھروسا رکھیں۔ ہر مشکل ہمیں کوئی نہ کوئی قیمتی سبق سکھا سکتی ہے۔ 🌷
اپنی خبر بھیجیں
تازہ ترین
شاہراہِ ریشم پر روزانہ ٹریفک کا عذاب، آخر کب تک؟ بٹ پل سے ٹاؤن شپ تک دس منٹ کا سفر سوا گھنٹے میں طے ہونے لگا • شاہراہِ قراقرم کی توسیع کے لیے حد بندی کا عمل جاری، سپلائی سے قلندرآباد تک تجاوزات کے خلاف آپریشن کی تیاری • .اوگی میں غیرت کے نام پر افسوسناک واقعہ، ماموں کے ہاتھوں یتیم بھانجی قتل، فائرنگ سے دو نوجوان زخمی • تاجروں کے مطالبے پر ڈی آئی جی ہزارہ کا بڑا فیصلہ، ایبٹ آباد شہر میں یکطرفہ ٹریفک کا منصوبہ ختم، پرانا ٹریفک روٹ بحال • صوبہ ہزارہ کے قیام کی تحریک میں اہم پیش رفت، بل قومی اسمبلی اور سینیٹ میں جمع ہونے کے بعد متعلقہ کمیٹی کے سپرد • بالاکوٹ: گڑھی حبیب اللہ اور ملحقہ بازاروں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، غیر قانونی سامان ہٹا دیا گیا. • .مانسہرہ: شاہراہِ ریشم پر تجاوزات کے خلاف آپریشن تیز، اسسٹنٹ کمشنر نے کارروائیوں کا معائنہ کیا • شنکیاری: اغواء ہونے والی 11 سالہ بچی تین گھنٹے میں بازیاب، ایک ملزم گرفتار • شاہراہِ ریشم پر روزانہ ٹریفک کا عذاب، آخر کب تک؟ بٹ پل سے ٹاؤن شپ تک دس منٹ کا سفر سوا گھنٹے میں طے ہونے لگا • شاہراہِ قراقرم کی توسیع کے لیے حد بندی کا عمل جاری، سپلائی سے قلندرآباد تک تجاوزات کے خلاف آپریشن کی تیاری • .اوگی میں غیرت کے نام پر افسوسناک واقعہ، ماموں کے ہاتھوں یتیم بھانجی قتل، فائرنگ سے دو نوجوان زخمی • تاجروں کے مطالبے پر ڈی آئی جی ہزارہ کا بڑا فیصلہ، ایبٹ آباد شہر میں یکطرفہ ٹریفک کا منصوبہ ختم، پرانا ٹریفک روٹ بحال • صوبہ ہزارہ کے قیام کی تحریک میں اہم پیش رفت، بل قومی اسمبلی اور سینیٹ میں جمع ہونے کے بعد متعلقہ کمیٹی کے سپرد • بالاکوٹ: گڑھی حبیب اللہ اور ملحقہ بازاروں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، غیر قانونی سامان ہٹا دیا گیا. • .مانسہرہ: شاہراہِ ریشم پر تجاوزات کے خلاف آپریشن تیز، اسسٹنٹ کمشنر نے کارروائیوں کا معائنہ کیا • شنکیاری: اغواء ہونے والی 11 سالہ بچی تین گھنٹے میں بازیاب، ایک ملزم گرفتار •
پاکستان

بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے حقوق کا تحفظ اور مسائل کا فوری حل اولین ترجیح ہے، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی

04-نومبر-2026 — Qazi Jawad 0 تبصرے 30 وزٹ
Read in English
اسلام آباد: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود، ان کے حقوق کا تحفظ اور درپیش مسائل کا فوری حل ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن (او پی ایف) کے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین سید قمر رضا شاہ سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے تارکینِ وطن کی فلاح و بہبود، ان کے مسائل کے حل اور صوبے کے نوجوانوں کے لیے تعلیم و روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے سے متعلق اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں خیبر پختونخوا میں بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے خصوصی عدالتوں کے قیام کی تجویز کا بھی جائزہ لیا گیا، جہاں تارکینِ وطن ویڈیو لنک کے ذریعے عدالتی کارروائی میں شریک ہو سکیں گے، جبکہ مقدمات کو 90 روز کے اندر نمٹانے کا ہدف تجویز کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ او پی ایف کے تعاون سے خیبر پختونخوا میں عالمی معیار کی یونیورسٹی کے قیام کی تجویز پر بھی غور کیا گیا۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ان تجاویز پر کام تیز کیا جائے اور ان پر عمل درآمد کے لیے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔ ملاقات میں صوبے کے نوجوانوں کو عالمی مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق فنی اور پیشہ ورانہ مہارتیں فراہم کرنے پر بھی زور دیا گیا تاکہ انہیں بیرونِ ملک روزگار کے بہتر مواقع میسر آ سکیں۔ اس مقصد کے لیے او پی ایف کے تعاون سے بین الاقوامی لیبر مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق تربیتی پروگرام شروع کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا۔ گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ صوبے کے نوجوانوں کو بہتر تعلیم، فنی مہارتوں اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور او پی ایف کے ساتھ ادارہ جاتی تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

تبصرے (0)

ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔

تبصرہ کریں

آپ کا تبصرہ منظوری کے بعد یہاں شائع ہوگا۔ ای میل عام صارفین کو نظر نہیں آئے گی۔