مانسہرہ ڈاٹ کام مانسہرہ ڈاٹ کام
21 جمادی الاول 1448 ہجری · پیر، 2 نومبر 2026
آج کی حدیث
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مومن کا معاملہ بھی عجیب ہے، اس کا ہر معاملہ اس کے لیے بھلائی کا ہوتا ہے۔“ حوالہ: صحیح مسلم، حدیث 2999 ہر حال میں صبر کریں اور اللہ تعالیٰ پر بھروسا رکھیں۔ ہر مشکل ہمیں کوئی نہ کوئی قیمتی سبق سکھا سکتی ہے۔ 🌷
اپنی خبر بھیجیں
تازہ ترین
.مانسہرہ: کرکالہ میں تین بھائیوں کے قتل کا مقدمہ، ایک اور مفرور ملزم گرفتار • مانسہرہ کے لیے 18 ارب روپے کا میگا منصوبہ، گریوٹی فلو واٹر سپلائی اسکیم پر کام شروع • شاہراہِ ریشم کے فٹ پاتھ: آخر عوام کب تک انتظار کریں گے؟ • مانسہرہ: گڑھی روڈ پر تجاوزات آپریشن کے باوجود دوبارہ بازار سج گیا، اسسٹنٹ کمشنر ثناء فاطمہ کا ٹیم کے ہمراہ دوبارہ دورہ • پیٹرول کی قیمتوں کے تعین کا نیا فارمولا منظور، ریفائنریز کے پریمیم اور اخراجات 30 روز کے لیے منجمد کرنے کا فیصلہ • ٹیکسلا: گاڑی کھڑی کرنے کے تنازع پر پولیس کا مبینہ تشدد، نوجوان جاں بحق، ورثاء کا میوزیم روڈ پر احتجاج • نوشہرہ: اسسٹنٹ کمشنر اوگی عادل وسیم کی گاڑی پر فائرنگ، افسر شدید زخمی حالت میں پشاور منتقل • مانسہرہ: ڈپٹی کمشنر یاسر علی خان کی زیرِ صدارت ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس، بروقت تکمیل اور تعمیراتی معیار یقینی بنانے کی ہدایت • .مانسہرہ: کرکالہ میں تین بھائیوں کے قتل کا مقدمہ، ایک اور مفرور ملزم گرفتار • مانسہرہ کے لیے 18 ارب روپے کا میگا منصوبہ، گریوٹی فلو واٹر سپلائی اسکیم پر کام شروع • شاہراہِ ریشم کے فٹ پاتھ: آخر عوام کب تک انتظار کریں گے؟ • مانسہرہ: گڑھی روڈ پر تجاوزات آپریشن کے باوجود دوبارہ بازار سج گیا، اسسٹنٹ کمشنر ثناء فاطمہ کا ٹیم کے ہمراہ دوبارہ دورہ • پیٹرول کی قیمتوں کے تعین کا نیا فارمولا منظور، ریفائنریز کے پریمیم اور اخراجات 30 روز کے لیے منجمد کرنے کا فیصلہ • ٹیکسلا: گاڑی کھڑی کرنے کے تنازع پر پولیس کا مبینہ تشدد، نوجوان جاں بحق، ورثاء کا میوزیم روڈ پر احتجاج • نوشہرہ: اسسٹنٹ کمشنر اوگی عادل وسیم کی گاڑی پر فائرنگ، افسر شدید زخمی حالت میں پشاور منتقل • مانسہرہ: ڈپٹی کمشنر یاسر علی خان کی زیرِ صدارت ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس، بروقت تکمیل اور تعمیراتی معیار یقینی بنانے کی ہدایت •
پاکستان

پیٹرول کی قیمتوں کے تعین کا نیا فارمولا منظور، ریفائنریز کے پریمیم اور اخراجات 30 روز کے لیے منجمد کرنے کا فیصلہ

01-نومبر-2026 — Qazi Jawad 0 تبصرے 25 وزٹ
Read in English
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئل ریفائنریز کے لیے پیٹرول کی قیمتوں کے تعین کا طریقہ کار تبدیل کرتے ہوئے نیا پرائسنگ فارمولا منظور کر لیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آئل نے اس سلسلے میں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کو باضابطہ خط ارسال کر دیا ہے، جس میں نئے پرائسنگ میکانزم اور اس پر عمل درآمد کے طریقہ کار سے آگاہ کیا گیا ہے۔
خط کے مطابق پیٹرول کی درآمدی قیمت کا تعین پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کے درآمدی کارگو کی اصل لاگت کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ اگر کسی وقت درآمدی کارگو کی اصل لاگت دستیاب نہ ہو تو قیمت کے تعین کے لیے آخری دستیاب درآمدی کارگو کی لاگت کو بنیاد بنایا جائے گا۔
نئے فارمولے کے تحت آئل ریفائنریز کو آئندہ 30 روز تک ایران امریکا جنگ سے پہلے کی سطح پر پریمیم اور دیگر اخراجات برقرار رکھنے کی اجازت ہوگی۔ ریفائنریز کے لیے پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت کا تعین 7 مارچ 2026 کی سطح پر پریمیم اور کسٹمز ڈیوٹی کو بنیاد بنا کر کیا جائے گا۔
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ پیٹرول کی درآمدی قیمت اور ریفائنری قیمت کے درمیان پیدا ہونے والے فرق کی رقم پیٹرولیم لیوی کے اکاؤنٹ میں منتقل کی جائے گی۔ لیوی اکاؤنٹس میں جمع ہونے والی یہ رقم پیٹرول پر صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے استعمال کی جائے گی۔
وزارتِ توانائی کے ذرائع کے مطابق ایران امریکا جنگ کے بعد مقامی آئل ریفائنریز درآمدی پیٹرول کے برابر بھاری پریمیم وصول کر رہی تھیں۔ نئے فیصلے کے تحت 7 مارچ کی سطح پر پریمیم اور کسٹمز ڈیوٹی کو منجمد کرنے سے ریفائنریز کی پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت کم ہوگی، جبکہ درآمدی پیٹرول کی قیمت نسبتاً زیادہ رہے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مقامی ریفائنریز کو درآمدی پیٹرول کی قیمت کے برابر کرنے کے لیے دونوں قیمتوں کے درمیان فرق کی رقم لیوی اکاؤنٹس میں جمع کرانا ہوگی۔ اس طرح قیمتوں کے فرق سے حاصل ہونے والی رقم کو صارفین کو ریلیف دینے کے لیے استعمال کرنے کا طریقہ کار وضع کیا گیا ہے۔
دوسری جانب پیٹرول پر 80 روپے فی لیٹر لیوی برقرار رہے گی۔ ذرائع کے مطابق یہ 80 روپے فی لیٹر لیوی کی رقم صارفین کو فراہم کیے جانے والے اضافی ریلیف سے منسلک نہیں ہوگی۔
نئے پرائسنگ میکانزم کا مقصد درآمدی اور مقامی طور پر تیار ہونے والے پیٹرول کی قیمتوں کے فرق کو ایک مخصوص طریقہ کار کے تحت منظم کرنا اور اس فرق سے حاصل ہونے والی رقم کو صارفین کے ریلیف کے لیے استعمال کرنا ہے۔ تاہم اس نئے فارمولے کے عملی اثرات کا انحصار درآمدی قیمتوں، ریفائنریز کے اخراجات اور حکومتی پالیسی پر ہوگا۔

تبصرے (0)

ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔

تبصرہ کریں

آپ کا تبصرہ منظوری کے بعد یہاں شائع ہوگا۔ ای میل عام صارفین کو نظر نہیں آئے گی۔

اعلانِ وفات
انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ ایس پی وحید خان بقضائے الٰہی وفات پا گئے ہیں۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ آج بروز پیر دوپہر 2:30 بجے ٹاؤن شپ میں ادا کی جائے گی۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل بخشش و مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔۔