مانسہرہ ڈاٹ کام مانسہرہ ڈاٹ کام
24 جمادی الاول 1448 ہجری · جمعرات، 5 نومبر 2026
آج کی حدیث
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مومن کا معاملہ بھی عجیب ہے، اس کا ہر معاملہ اس کے لیے بھلائی کا ہوتا ہے۔“ حوالہ: صحیح مسلم، حدیث 2999 ہر حال میں صبر کریں اور اللہ تعالیٰ پر بھروسا رکھیں۔ ہر مشکل ہمیں کوئی نہ کوئی قیمتی سبق سکھا سکتی ہے۔ 🌷
اپنی خبر بھیجیں
تازہ ترین
ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی زیرِ صدارت انسدادِ تجاوزات کے حوالے سے اہم اجلاس، ضلع بھر میں بلاامتیاز آپریشن کا فیصلہ • شاہراہِ قراقرم پر تجاوزات کے خاتمے کے لیے حد بندی کا عمل جاری، روڈ کے مرکز سے 65 فٹ تک نشانات لگا دیے گئے • مانسہرہ کے تاجروں سمیت 11 افراد سے 98 لاکھ روپے کا مبینہ فراڈ، مشہور نعمان گروہ کے تین ملزمان کی ضمانت ہائی کورٹ سے مسترد • ایبٹ آباد: خواتین کے خلاف مبینہ نازیبا گفتگو کی ویڈیو وائرل، تین افراد کے خلاف سائبر کرائم کا مقدمہ درج • شاہراہِ ریشم پر روزانہ ٹریفک کا عذاب، آخر کب تک؟ بٹ پل سے ٹاؤن شپ تک دس منٹ کا سفر سوا گھنٹے میں طے ہونے لگا • شاہراہِ قراقرم کی توسیع کے لیے حد بندی کا عمل جاری، سپلائی سے قلندرآباد تک تجاوزات کے خلاف آپریشن کی تیاری • .اوگی میں غیرت کے نام پر افسوسناک واقعہ، ماموں کے ہاتھوں یتیم بھانجی قتل، فائرنگ سے دو نوجوان زخمی • تاجروں کے مطالبے پر ڈی آئی جی ہزارہ کا بڑا فیصلہ، ایبٹ آباد شہر میں یکطرفہ ٹریفک کا منصوبہ ختم، پرانا ٹریفک روٹ بحال • ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی زیرِ صدارت انسدادِ تجاوزات کے حوالے سے اہم اجلاس، ضلع بھر میں بلاامتیاز آپریشن کا فیصلہ • شاہراہِ قراقرم پر تجاوزات کے خاتمے کے لیے حد بندی کا عمل جاری، روڈ کے مرکز سے 65 فٹ تک نشانات لگا دیے گئے • مانسہرہ کے تاجروں سمیت 11 افراد سے 98 لاکھ روپے کا مبینہ فراڈ، مشہور نعمان گروہ کے تین ملزمان کی ضمانت ہائی کورٹ سے مسترد • ایبٹ آباد: خواتین کے خلاف مبینہ نازیبا گفتگو کی ویڈیو وائرل، تین افراد کے خلاف سائبر کرائم کا مقدمہ درج • شاہراہِ ریشم پر روزانہ ٹریفک کا عذاب، آخر کب تک؟ بٹ پل سے ٹاؤن شپ تک دس منٹ کا سفر سوا گھنٹے میں طے ہونے لگا • شاہراہِ قراقرم کی توسیع کے لیے حد بندی کا عمل جاری، سپلائی سے قلندرآباد تک تجاوزات کے خلاف آپریشن کی تیاری • .اوگی میں غیرت کے نام پر افسوسناک واقعہ، ماموں کے ہاتھوں یتیم بھانجی قتل، فائرنگ سے دو نوجوان زخمی • تاجروں کے مطالبے پر ڈی آئی جی ہزارہ کا بڑا فیصلہ، ایبٹ آباد شہر میں یکطرفہ ٹریفک کا منصوبہ ختم، پرانا ٹریفک روٹ بحال •
پاکستان

سیف اللہ جھیل کشتی حادثہ: چار ماہ سے لاپتہ بشریٰ سموئی کی لاش برآمد، المناک سانحے کا ایک اور باب سامنے آگیا

05-نومبر-2026 — Qazi Jawad 0 تبصرے 31 وزٹ
Read in English
سوات: سیف اللہ جھیل میں پیش آنے والے المناک کشتی حادثے میں لاپتہ ہونے والی پاکستانی بحریہ کے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کمانڈر عامر ہندل کی صاحبزادی بشریٰ سموئی کی لاش تقریباً چار ماہ بعد برآمد کر لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق بشریٰ سموئی امریکہ سے اعلیٰ تعلیم مکمل کرنے کے بعد پاکستان واپس آئی تھیں اور اپنے اہلخانہ کے ہمراہ سوات کی سیر کے لیے گئی تھیں، جہاں سیف اللہ جھیل میں پیش آنے والے ایک افسوسناک کشتی حادثے نے پورے خاندان کو غم میں مبتلا کر دیا تھا۔
سوات پولیس کے مطابق 4 نومبر کو مہوڈنڈ کے علاقے سے ایک لاش برآمد ہوئی، جس کی بعد ازاں شناخت بشریٰ سموئی کے نام سے ہوئی۔ وہ جولائی میں سیف اللہ جھیل میں پیش آنے والے کشتی حادثے کے بعد سے لاپتہ تھیں۔ لاش کو ضروری قانونی اور طبی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق حادثے کے وقت خاندان کے افراد جنریٹر سے چلنے والی ایک کشتی میں سوار تھے۔ دورانِ سفر کشتی کا جنریٹر بند ہو گیا، جس کے بعد کشتی بے قابو ہو کر پانی کے بہاؤ میں چلی گئی اور الٹ گئی۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ضلعی انتظامیہ، اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور مقامی رضاکاروں نے امدادی کارروائیاں شروع کر دی تھیں۔ تاہم دشوار گزار پہاڑی علاقے اور جھیل کے گہرے پانی کے باعث ریسکیو آپریشن میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
حادثے کے بعد خاندان کے چھ افراد کی لاشیں برآمد کر لی گئی تھیں، تاہم بشریٰ سموئی کا کوئی سراغ نہیں مل سکا تھا۔ ان کی تلاش کے لیے کئی روز تک سرچ آپریشن جاری رہا، لیکن ابتدائی کوششیں کامیاب نہ ہو سکیں۔
بشریٰ کے لاپتہ ہونے کے بعد اہلخانہ طویل عرصے تک ان کی خیریت اور واپسی کی امید لگائے بیٹھے رہے۔ خاندان پہلے ہی اپنے دیگر افراد کی وفات کے صدمے سے دوچار تھا، جبکہ بشریٰ کے بارے میں کوئی اطلاع نہ ملنے نے ان کے دکھ اور انتظار کو مزید طویل کر دیا تھا۔
تقریباً چار ماہ بعد لاش کی برآمدگی نے اس طویل انتظار کا اختتام تو کر دیا، تاہم اہلخانہ کے لیے یہ خبر ایک اور گہرے صدمے کا باعث بن گئی۔
اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے، درجات بلند فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

تبصرے (0)

ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔

تبصرہ کریں

آپ کا تبصرہ منظوری کے بعد یہاں شائع ہوگا۔ ای میل عام صارفین کو نظر نہیں آئے گی۔