مانسہرہ ڈاٹ کام مانسہرہ ڈاٹ کام
14 جمادی الثانی 1448 ہجری · بدھ، 25 نومبر 2026
آج کی حدیث
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: "اللہ تعالیٰ نرم مزاج ہے اور ہر معاملے میں نرمی کو پسند فرماتا ہے۔" — صحیح بخاری: 6927، صحیح مسلم: 2165 حسنِ اخلاق اور مہربانی اللہ تعالیٰ کی رضا کا ذریعہ ہیں اور لوگوں کے درمیان محبت پیدا کرتے ہیں
اپنی خبر بھیجیں
تازہ ترین
ایبٹ آباد سپلائی میں لین دین کے تنازع پر ویلڈر نے اپنے استاد کو قتل کر دیا، ملزم نے پولیس کے سامنے گرفتاری پیش کر دی. • مانسہرہ پولیس کے خلاف سوشل میڈیا پر مبینہ منفی پروپیگنڈا، جھوٹی افواہوں اور بے بنیاد الزامات کا معاملہ، NCCIA سے رجوع کرنے کا فیصلہ • مانسہرہ: گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول نمبر ون نے ضلعی رائفل مقابلوں کی فائنل ٹرافی جیت لی، 50 سالہ کامیابیوں کی روایت برقرار. • مانسہرہ: ٹک ٹاک پر نازیبا گفتگو اور گالم گلوچ کی ویڈیو وائرل، شہریوں کا چار افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ. • تورغر میں افسوسناک ٹریفک حادثہ، سات افراد جاں بحق، متعدد زخمی. • آلائی اور کولائی پالس کے متحارب قبائل کے درمیان امن معاہدہ طے، مزید خونریزی کا خطرہ ٹل گیا. • مانسہرہ میں تجاوزات مافیا کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا سخت ایکشن، دوبارہ تجاوزات قائم کرنے والے دو افراد گرفتار، 60 ہزار روپے جرمانہ، 6 روز کے لیے جیل منتقل. • چارسدہ میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ، پولیس اہلکار نوشاد اور ان کے والد جاں بحق. • ایبٹ آباد سپلائی میں لین دین کے تنازع پر ویلڈر نے اپنے استاد کو قتل کر دیا، ملزم نے پولیس کے سامنے گرفتاری پیش کر دی. • مانسہرہ پولیس کے خلاف سوشل میڈیا پر مبینہ منفی پروپیگنڈا، جھوٹی افواہوں اور بے بنیاد الزامات کا معاملہ، NCCIA سے رجوع کرنے کا فیصلہ • مانسہرہ: گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول نمبر ون نے ضلعی رائفل مقابلوں کی فائنل ٹرافی جیت لی، 50 سالہ کامیابیوں کی روایت برقرار. • مانسہرہ: ٹک ٹاک پر نازیبا گفتگو اور گالم گلوچ کی ویڈیو وائرل، شہریوں کا چار افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ. • تورغر میں افسوسناک ٹریفک حادثہ، سات افراد جاں بحق، متعدد زخمی. • آلائی اور کولائی پالس کے متحارب قبائل کے درمیان امن معاہدہ طے، مزید خونریزی کا خطرہ ٹل گیا. • مانسہرہ میں تجاوزات مافیا کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا سخت ایکشن، دوبارہ تجاوزات قائم کرنے والے دو افراد گرفتار، 60 ہزار روپے جرمانہ، 6 روز کے لیے جیل منتقل. • چارسدہ میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ، پولیس اہلکار نوشاد اور ان کے والد جاں بحق. •
پولیس

اوگی کے گاؤں کھبل سے تعلق رکھنے والے ایف سی اہلکار سپاہی ماجد خان دہشت گرد حملے میں شہید.

25-نومبر-2026 — Qazi Jawad 0 تبصرے 37 وزٹ
اوگی (نمائندہ خصوصی): ضلع مانسہرہ کی تحصیل اوگی کے گاؤں کھبل سے تعلق رکھنے والے فرنٹیئر کور (FC) کے جوان سپاہی ماجد خان دہشت گردوں کے حملے میں وطن پر اپنی جان قربان کرتے ہوئے شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہو گئے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق مورخہ 25 نومبر 2026ء کو رات تقریباً 1 بج کر 55 منٹ پر ایف سی باڑہ، ونگ نمبر 09 کی ایک پوسٹ کو خوارج (دہشت گردوں) کی جانب سے نشانہ بنایا گیا۔ حملے کے دوران پلاٹون نمبر 201 میں تعینات سپاہی ماجد خان کے سر پر گولی لگی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی شہید ہو گئے۔

سپاہی ماجد خان کی شہادت کی خبر سے ان کے آبائی گاؤں کھبل، تحصیل اوگی اور علاقے بھر میں سوگ کی فضا پھیل گئی۔ انہوں نے وطن عزیز کے دفاع اور اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔

اللہ تعالیٰ شہید سپاہی ماجد خان کی کامل مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار اہلِ خانہ کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کے لیے صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

آمین یا رب العالمین۔

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

تبصرے (0)

ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔

تبصرہ کریں

آپ کا تبصرہ منظوری کے بعد یہاں شائع ہوگا۔ ای میل عام صارفین کو نظر نہیں آئے گی۔

ووٹنگ جاری ہے! اپنے پسندیدہ امیدوار کو ووٹ دیں
آخری تاریخ: 30 نومبر 2026
اعلان فوتگی
ذوالفقار احمد اور محمد عاقل مانسہرہ ساؤنڈ سسٹم والے کے والد صاحب آج قضاء الٰہی سے وفات پا گئے ہیں جن کا نماز جنازہ آج شام 6 بجے کہو والی زیارت جنازہ گاہ میں ادا کی جائے گی نماز جنازہ میں شرکت فرمائیں