مانسہرہ ڈاٹ کام مانسہرہ ڈاٹ کام
14 جمادی الثانی 1448 ہجری · بدھ، 25 نومبر 2026
آج کی حدیث
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: "اللہ تعالیٰ نرم مزاج ہے اور ہر معاملے میں نرمی کو پسند فرماتا ہے۔" — صحیح بخاری: 6927، صحیح مسلم: 2165 حسنِ اخلاق اور مہربانی اللہ تعالیٰ کی رضا کا ذریعہ ہیں اور لوگوں کے درمیان محبت پیدا کرتے ہیں
اپنی خبر بھیجیں
تازہ ترین
ایبٹ آباد سپلائی میں لین دین کے تنازع پر ویلڈر نے اپنے استاد کو قتل کر دیا، ملزم نے پولیس کے سامنے گرفتاری پیش کر دی. • مانسہرہ پولیس کے خلاف سوشل میڈیا پر مبینہ منفی پروپیگنڈا، جھوٹی افواہوں اور بے بنیاد الزامات کا معاملہ، NCCIA سے رجوع کرنے کا فیصلہ • مانسہرہ: گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول نمبر ون نے ضلعی رائفل مقابلوں کی فائنل ٹرافی جیت لی، 50 سالہ کامیابیوں کی روایت برقرار. • مانسہرہ: ٹک ٹاک پر نازیبا گفتگو اور گالم گلوچ کی ویڈیو وائرل، شہریوں کا چار افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ. • تورغر میں افسوسناک ٹریفک حادثہ، سات افراد جاں بحق، متعدد زخمی. • آلائی اور کولائی پالس کے متحارب قبائل کے درمیان امن معاہدہ طے، مزید خونریزی کا خطرہ ٹل گیا. • مانسہرہ میں تجاوزات مافیا کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا سخت ایکشن، دوبارہ تجاوزات قائم کرنے والے دو افراد گرفتار، 60 ہزار روپے جرمانہ، 6 روز کے لیے جیل منتقل. • چارسدہ میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ، پولیس اہلکار نوشاد اور ان کے والد جاں بحق. • ایبٹ آباد سپلائی میں لین دین کے تنازع پر ویلڈر نے اپنے استاد کو قتل کر دیا، ملزم نے پولیس کے سامنے گرفتاری پیش کر دی. • مانسہرہ پولیس کے خلاف سوشل میڈیا پر مبینہ منفی پروپیگنڈا، جھوٹی افواہوں اور بے بنیاد الزامات کا معاملہ، NCCIA سے رجوع کرنے کا فیصلہ • مانسہرہ: گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول نمبر ون نے ضلعی رائفل مقابلوں کی فائنل ٹرافی جیت لی، 50 سالہ کامیابیوں کی روایت برقرار. • مانسہرہ: ٹک ٹاک پر نازیبا گفتگو اور گالم گلوچ کی ویڈیو وائرل، شہریوں کا چار افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ. • تورغر میں افسوسناک ٹریفک حادثہ، سات افراد جاں بحق، متعدد زخمی. • آلائی اور کولائی پالس کے متحارب قبائل کے درمیان امن معاہدہ طے، مزید خونریزی کا خطرہ ٹل گیا. • مانسہرہ میں تجاوزات مافیا کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا سخت ایکشن، دوبارہ تجاوزات قائم کرنے والے دو افراد گرفتار، 60 ہزار روپے جرمانہ، 6 روز کے لیے جیل منتقل. • چارسدہ میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ، پولیس اہلکار نوشاد اور ان کے والد جاں بحق. •
پولیس

ایبٹ آباد ٹریفک پولیس کا غیر قانونی فلیشر اور فینسی لائٹس کے خلاف کریک ڈاؤن، رات گئے خصوصی کارروائی، متعدد گاڑیوں کی چیکنگ.

25-نومبر-2026 — Qazi Jawad 0 تبصرے 46 وزٹ
Read in English
ایبٹ آباد (نمائندہ خصوصی): ایبٹ آباد ٹریفک پولیس نے گاڑیوں میں نصب غیر قانونی پولیس فلیشرز، ریڈ و بلیو لائٹس اور دیگر تیز روشنی والی فینسی لائٹس کے خلاف رات گئے خصوصی کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی۔
تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ہزارہ ریجن ڈی آئی جی جہانزیب نذیر اور ڈی پی او ایبٹ آباد ہارون رشید کی خصوصی ہدایات پر ایس ایس پی ٹریفک ایبٹ آباد محمد سلیمان خان کی زیرِ نگرانی ڈی ایس پی ٹریفک طفیل خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ رات گئے مختلف مقامات پر خصوصی کارروائی کی۔
دورانِ کارروائی گاڑیوں میں نصب غیر قانونی پولیس فلیشر لائٹس، ریڈ و بلیو لائٹس، اسٹروب لائٹس، ایل ای ڈی فلیشرز، ہائی پاور سرچ لائٹس اور دیگر غیر ضروری تیز روشنی والی لائٹس کی جانچ پڑتال کی گئی۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی گئی۔
ٹریفک پولیس حکام کے مطابق گاڑیوں میں غیر قانونی اور انتہائی تیز روشنی والی لائٹس کا استعمال سڑک پر سفر کرنے والے دیگر ڈرائیوروں کے لیے شدید مشکلات پیدا کرتا ہے۔ ایسی لائٹس سامنے سے آنے والی گاڑیوں کے ڈرائیوروں کی نظر متاثر کرنے کے ساتھ ٹریفک حادثات کا سبب بھی بن سکتی ہیں۔
ایبٹ آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں میں غیر قانونی پولیس فلیشرز، ریڈ و بلیو لائٹس اور غیر ضروری تیز روشنی والی فینسی لائٹس نصب کرنے یا استعمال کرنے سے گریز کریں اور ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی یقینی بنائیں۔
ٹریفک پولیس کے مطابق شاہراہوں پر محفوظ سفر، ٹریفک کی روانی اور شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے ایسی کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔

تبصرے (0)

ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔

تبصرہ کریں

آپ کا تبصرہ منظوری کے بعد یہاں شائع ہوگا۔ ای میل عام صارفین کو نظر نہیں آئے گی۔

ووٹنگ جاری ہے! اپنے پسندیدہ امیدوار کو ووٹ دیں
آخری تاریخ: 30 نومبر 2026
اعلان فوتگی
ذوالفقار احمد اور محمد عاقل مانسہرہ ساؤنڈ سسٹم والے کے والد صاحب آج قضاء الٰہی سے وفات پا گئے ہیں جن کا نماز جنازہ آج شام 6 بجے کہو والی زیارت جنازہ گاہ میں ادا کی جائے گی نماز جنازہ میں شرکت فرمائیں