مانسہرہ ڈاٹ کام مانسہرہ ڈاٹ کام
22 جمادی الاول 1448 ہجری · منگل، 3 نومبر 2026
آج کی حدیث
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مومن کا معاملہ بھی عجیب ہے، اس کا ہر معاملہ اس کے لیے بھلائی کا ہوتا ہے۔“ حوالہ: صحیح مسلم، حدیث 2999 ہر حال میں صبر کریں اور اللہ تعالیٰ پر بھروسا رکھیں۔ ہر مشکل ہمیں کوئی نہ کوئی قیمتی سبق سکھا سکتی ہے۔ 🌷
اپنی خبر بھیجیں
تازہ ترین
بالاکوٹ: گڑھی حبیب اللہ اور ملحقہ بازاروں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، غیر قانونی سامان ہٹا دیا گیا. • .مانسہرہ: شاہراہِ ریشم پر تجاوزات کے خلاف آپریشن تیز، اسسٹنٹ کمشنر نے کارروائیوں کا معائنہ کیا • شنکیاری: اغواء ہونے والی 11 سالہ بچی تین گھنٹے میں بازیاب، ایک ملزم گرفتار • .مانسہرہ: کرکالہ میں تین بھائیوں کے قتل کا مقدمہ، ایک اور مفرور ملزم گرفتار • مانسہرہ کے لیے 18 ارب روپے کا میگا منصوبہ، گریوٹی فلو واٹر سپلائی اسکیم پر کام شروع • شاہراہِ ریشم کے فٹ پاتھ: آخر عوام کب تک انتظار کریں گے؟ • مانسہرہ: گڑھی روڈ پر تجاوزات آپریشن کے باوجود دوبارہ بازار سج گیا، اسسٹنٹ کمشنر ثناء فاطمہ کا ٹیم کے ہمراہ دوبارہ دورہ • پیٹرول کی قیمتوں کے تعین کا نیا فارمولا منظور، ریفائنریز کے پریمیم اور اخراجات 30 روز کے لیے منجمد کرنے کا فیصلہ • بالاکوٹ: گڑھی حبیب اللہ اور ملحقہ بازاروں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، غیر قانونی سامان ہٹا دیا گیا. • .مانسہرہ: شاہراہِ ریشم پر تجاوزات کے خلاف آپریشن تیز، اسسٹنٹ کمشنر نے کارروائیوں کا معائنہ کیا • شنکیاری: اغواء ہونے والی 11 سالہ بچی تین گھنٹے میں بازیاب، ایک ملزم گرفتار • .مانسہرہ: کرکالہ میں تین بھائیوں کے قتل کا مقدمہ، ایک اور مفرور ملزم گرفتار • مانسہرہ کے لیے 18 ارب روپے کا میگا منصوبہ، گریوٹی فلو واٹر سپلائی اسکیم پر کام شروع • شاہراہِ ریشم کے فٹ پاتھ: آخر عوام کب تک انتظار کریں گے؟ • مانسہرہ: گڑھی روڈ پر تجاوزات آپریشن کے باوجود دوبارہ بازار سج گیا، اسسٹنٹ کمشنر ثناء فاطمہ کا ٹیم کے ہمراہ دوبارہ دورہ • پیٹرول کی قیمتوں کے تعین کا نیا فارمولا منظور، ریفائنریز کے پریمیم اور اخراجات 30 روز کے لیے منجمد کرنے کا فیصلہ •
پولیس

.دیر بالا: تشدد کی وائرل ویڈیو پر پولیس کی فوری کارروائی، دو مرکزی ملزمان گرفتار

03-نومبر-2026 — Qazi Jawad 0 تبصرے 31 وزٹ
Read in English
دیر بالا: سوشل میڈیا پر کم سن بچے پر تشدد کی وائرل ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ زاہد نواز مروت کی ہدایت پر ڈی پی او دیر بالا اسلم نواز نے فوری کارروائی کے احکامات جاری کر دیے۔ ایس ڈی پی او سرکل واڑی فخر عالم خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ واڑی جوہر علی نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے دو مرکزی ملزمان سعید ولد سرور خان اور یاسین ولد اورنگزیب، ساکنان واڑی، کو گرفتار کر لیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزمان نے دیگر افراد کے ہمراہ واٹس ایپ پر پیغام بھیجنے کے معاملے پر عبید نامی کم سن بچے کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا۔ واقعے کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے، جبکہ دیگر مبینہ طور پر ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈی پی او دیر بالا اسلم نواز نے کہا ہے کہ بچوں پر تشدد ایک غیر انسانی اور ناقابل قبول عمل ہے اور ایسے واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ بچوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

تبصرے (0)

ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔

تبصرہ کریں

آپ کا تبصرہ منظوری کے بعد یہاں شائع ہوگا۔ ای میل عام صارفین کو نظر نہیں آئے گی۔