پولیس
شنکیاری: اغواء ہونے والی 11 سالہ بچی تین گھنٹے میں بازیاب، ایک ملزم گرفتار
03-نومبر-2026 — Qazi Jawad
0 تبصرے
48 وزٹ
Read in English
مانسہرہ: تھانہ شنکیاری کی حدود میں کم عمر بچی کے اغواء اور حبسِ بےجا میں رکھنے کے واقعے کا ڈی آئی جی ہزارہ جہانزیب نذیر خان نے نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کے احکامات جاری کیے، جس پر مانسہرہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر اغواء ہونے والی 11/12 سالہ بچی کو تین گھنٹے کے اندر بحفاظت بازیاب کرا لیا اور ایک نامزد ملزم اللہ بخش کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق مسماۃ (آ) نے تھانہ شنکیاری میں رپورٹ درج کروائی تھی کہ سابقہ دشمنی کے تنازعے پر اس کی بیٹی کو اغواء کر لیا گیا ہے۔ واقعے کا مقدمہ نمبر 720، زیرِ دفعات 342، 364-A اور 109 تعزیراتِ پاکستان (PPC) درج کرکے نامزد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے ڈی پی او مانسہرہ کو بچی کی بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے تھے۔
تبصرے (0)
ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔
تبصرہ کریں