.مانسہرہ: کرکالہ میں تین بھائیوں کے قتل کا مقدمہ، ایک اور مفرور ملزم گرفتار
02-نومبر-2026 — Qazi Jawad
0 تبصرے
34 وزٹ
Read in English
مانسہرہ: تھانہ لاری اڈہ کی حدود میں واقع علاقے کرکالہ میں رشتے کے تنازعے پر تین بھائیوں کے قتل کے افسوسناک واقعے میں مانسہرہ پولیس نے مزید کارروائی کرتے ہوئے مقدمے میں نامزد ایک اور مفرور ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ لاری اڈہ فیصل خلیل نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے شبیر ولد نصیر، سکنہ گنڈا کو گرفتار کیا۔ واضح رہے کہ اس واقعے میں ملوث 9 ملزمان کو مانسہرہ پولیس پہلے ہی گرفتار کر چکی ہے، جنہیں عدالت میں پیش کرنے کے بعد جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کیا جا چکا ہے۔ تازہ کارروائی کے دوران ایک مزید مفرور ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے، جبکہ واقعے میں نامزد ایک اور باقی ماندہ ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے مزید کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔
تبصرے (0)
ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔
تبصرہ کریں