مانسہرہ ڈاٹ کام مانسہرہ ڈاٹ کام
12 جمادی الثانی 1448 ہجری · پیر، 23 نومبر 2026
آج کی حدیث
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: "جو شخص اللہ اور یومِ آخرت پر ایمان رکھتا ہے، اسے چاہیے کہ اچھی بات کرے یا خاموش رہے۔" 📚 صحیح بخاری: 6018، صحیح مسلم: 47 🤲 اللہ تعالیٰ ہماری زبان کو سچ، نرمی اور حکمت والی باتوں سے مزین فرمائے۔ آمین۔
اپنی خبر بھیجیں
تازہ ترین
اوگی میں نوجوان پر تشدد کا معاملہ، ڈی پی او مانسہرہ کا سخت نوٹس، ٹریفک پولیس اہلکار معطل. • آل پاکستان اسلحہ لائسنس ہولڈرز کے لیے اہم اطلاع، ری ویلیڈیشن کے بغیر ملک بھر میں لائسنس کی حیثیت متاثر ہونے کا امکان • مانسہرہ: ایل پی جی ڈیلرز کے خلاف کارروائی، زائد نرخوں پر فروخت کرنے والوں کو جرمانے • مریدکے: نوڈلز کھانے کے بعد دو کمسن بہنیں جاں بحق، تیسری بچی اور والدہ کی طبیعت بھی خراب. • مانسہرہ: نجی چلڈرن کلینک میں تلخ کلامی کے بعد جھگڑا، خاتون کا دانت ٹوٹنے کا الزام، جوابی تشدد میں ملازم زخمی، دونوں فریقین کے مقدمات درج. • مانسہرہ: ٹاؤن شپ میں پولیس موبائل پر فائرنگ، چوکی انچارج رضوان اور سپاہی عاصم زخمی. • مانسہرہ کے لیے خوش آئند پیش رفت، دو ماہ کی مسلسل کوششوں کے بعد 20 سیٹر شٹل بس مانسہرہ پہنچ گئی، عوامی سہولت کے لیے اہم قدم • .بٹگرام: جنگل کی ملکیت کے دیرینہ تنازع پر دو قبائل میں مسلح تصادم، 7 افراد جاں بحق، 4 زخمی • اوگی میں نوجوان پر تشدد کا معاملہ، ڈی پی او مانسہرہ کا سخت نوٹس، ٹریفک پولیس اہلکار معطل. • آل پاکستان اسلحہ لائسنس ہولڈرز کے لیے اہم اطلاع، ری ویلیڈیشن کے بغیر ملک بھر میں لائسنس کی حیثیت متاثر ہونے کا امکان • مانسہرہ: ایل پی جی ڈیلرز کے خلاف کارروائی، زائد نرخوں پر فروخت کرنے والوں کو جرمانے • مریدکے: نوڈلز کھانے کے بعد دو کمسن بہنیں جاں بحق، تیسری بچی اور والدہ کی طبیعت بھی خراب. • مانسہرہ: نجی چلڈرن کلینک میں تلخ کلامی کے بعد جھگڑا، خاتون کا دانت ٹوٹنے کا الزام، جوابی تشدد میں ملازم زخمی، دونوں فریقین کے مقدمات درج. • مانسہرہ: ٹاؤن شپ میں پولیس موبائل پر فائرنگ، چوکی انچارج رضوان اور سپاہی عاصم زخمی. • مانسہرہ کے لیے خوش آئند پیش رفت، دو ماہ کی مسلسل کوششوں کے بعد 20 سیٹر شٹل بس مانسہرہ پہنچ گئی، عوامی سہولت کے لیے اہم قدم • .بٹگرام: جنگل کی ملکیت کے دیرینہ تنازع پر دو قبائل میں مسلح تصادم، 7 افراد جاں بحق، 4 زخمی •
ٹریفک حادثہ

ایبٹ آباد: ہزارہ موٹروے پر دو ٹریلرز میں خوفناک تصادم، ایک شخص جاں بحق.

23-نومبر-2026 — Qazi Jawad 0 تبصرے 31 وزٹ
Read in English
حادثے کے بعد ایک شخص ٹریلر میں پھنس گیا، ریسکیو اہلکاروں نے خصوصی آلات کی مدد سے لاش نکال کر اسپتال منتقل کر دی
ایبٹ آباد: ہزارہ موٹروے پر رات گئے دو ٹریلرز کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جبکہ حادثے کے باعث ٹریلر کو شدید نقصان پہنچا۔
تفصیلات کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب مانسہرہ سے واپسی کے دوران ہزارہ موٹروے پر دو ٹریلرز آپس میں بری طرح ٹکرا گئے۔ تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ٹریلر کے اندر پھنس گیا اور شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔ ریسکیو ٹیم نے خصوصی آلات کی مدد سے پیشہ ورانہ مہارت اور طویل کوششوں کے بعد ٹریلر میں پھنسے شخص کی لاش نکالی اور اسے ٹائپ ڈی ہسپتال حویلیاں منتقل کر دیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی، جبکہ حادثے کی مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

تبصرے (0)

ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔

تبصرہ کریں

آپ کا تبصرہ منظوری کے بعد یہاں شائع ہوگا۔ ای میل عام صارفین کو نظر نہیں آئے گی۔

ووٹنگ جاری ہے! اپنے پسندیدہ امیدوار کو ووٹ دیں
آخری تاریخ: 30 نومبر 2026
عوامی سروے
بابر سلیم سواتی، اسپیکر صوبائی اسمبلی، نے اپنی تربیت، اپنے خون، اپنے منصب اور اپنے علاقے کی عزت و وقار کا حق ادا کر دیا ہے۔ انہوں نے اپنے کردار اور عمل سے اپنے علاقے کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ ایسے لوگ روز روز پیدا نہیں ہوتے بلکہ تاریخ میں اپنا نام چھوڑ جاتے ہیں اور برسوں تک یاد رکھے جاتے ہیں۔ شیرِ مانسہرہ بابر سلیم سواتی زندہ باد!