ٹریفک حادثہ
ٹوبہ ٹیک سنگھ: رجانہ روڈ پر خوفناک حادثہ، فیصل آباد کے ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق، 6 کم سن بچے بھی شامل.
27-نومبر-2026 — Qazi Jawad
0 تبصرے
28 وزٹ
Read in English
ٹوبہ ٹیک سنگھ: ٹوبہ ٹیک سنگھ میں رجانہ روڈ پر کار اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان پیش آنے والے المناک ٹریفک حادثے میں فیصل آباد کے ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق ہو گئے، جن میں 6 کم سن بچے، 2 خواتین اور 3 مرد شامل ہیں۔ افسوسناک حادثے نے پورے خاندان کو اجاڑ کر رکھ دیا۔
حادثہ رجانہ روڈ پر چک نمبر 268 گ ب کے قریب پیش آیا، جہاں ایک سوزوکی کلٹس گاڑی سڑک پر موجود ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ گاڑی میں سوار متعدد افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور امدادی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے زخمیوں اور جاں بحق افراد کو ہسپتال منتقل کیا۔ ابتدائی طور پر 8 افراد موقع پر جاں بحق ہوئے، جبکہ 3 شدید زخمیوں کو مزید علاج کے لیے الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں دم توڑ گئے، جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 11 ہو گئی۔
جاں بحق ہونے والوں میں دو خواتین، چھ بچے اور تین مرد شامل ہیں۔ تمام افراد کا تعلق فیصل آباد کے چک نمبر 66 جندراں سے بتایا گیا ہے اور وہ ایک ہی خاندان کے افراد تھے۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والی خواتین کی شناخت 32 سالہ مصباح اور 40 سالہ بانو کاشف کے نام سے ہوئی، جبکہ بچوں میں 3 سالہ نور، 2 سالہ محمد علی، 1 سالہ علی اصغر، 10 سالہ میراب، 5 سالہ زینب اور 2 سالہ علیزہ شامل ہیں۔ دیگر جاں بحق افراد میں 80 سالہ رانا ذوالفقار، 50 سالہ کاشف اور 30 سالہ علی شامل ہیں۔
حادثے کی اطلاع ملنے پر متعلقہ پولیس اور انتظامی حکام بھی جائے وقوعہ پر پہنچے، جبکہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اس المناک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے تعزیت کی اور متعلقہ حکام سے حادثے کی رپورٹ طلب کر لی۔ انہوں نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔
ایک ہی خاندان کے 11 افراد کی بیک وقت موت نے علاقے میں سوگ کی فضا قائم کر دی ہے۔
اللہ تعالیٰ تمام مرحومین کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

تبصرے (0)
ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔
تبصرہ کریں