ضلعی انتظامیہ
مانسہرہ: ڈپٹی کمشنر یاسر علی خان کی زیرِ صدارت ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس، بروقت تکمیل اور تعمیراتی معیار یقینی بنانے کی ہدایت
30-اکتوبر-2026 — Qazi Jawad
0 تبصرے
25 وزٹ
Read in English
مانسہرہ: ڈپٹی کمشنر مانسہرہ یاسر علی خان کی زیرِ صدارت ڈپٹی کمشنر آفس میں ضلع بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت اور موجودہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلع کے مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی اسکیموں پر کام کی رفتار، منصوبوں کی تکمیل کے مراحل اور متعلقہ محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر تمام متعلقہ محکموں اور ایگزیکیوٹنگ ایجنسیز کے سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ڈسٹرکٹ پلاننگ آفیسر نے ڈپٹی کمشنر اور شرکاء کو ضلع بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور منصوبوں کی پیش رفت، موجودہ صورتحال اور تکمیل کے مراحل سے آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر یاسر علی خان نے متعلقہ محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے اور مقررہ مدت کے اندر ان کی تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو ان منصوبوں کے ثمرات بروقت حاصل ہو سکیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ تعمیراتی کاموں کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ قابلِ قبول نہیں ہوگا اور تمام منصوبوں میں مقررہ معیار اور متعلقہ قواعد و ضوابط پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید ہدایت کی کہ تمام محکمے اپنی دستیاب افرادی قوت، وسائل اور صلاحیتوں کو مؤثر انداز میں بروئے کار لاتے ہوئے ضلع مانسہرہ کی تعمیر و ترقی کے لیے مربوط اور عملی اقدامات کریں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ترقیاتی منصوبوں کی مؤثر نگرانی، بہتر منصوبہ بندی اور بروقت تکمیل کے ذریعے ضلع میں بنیادی سہولیات کی بہتری، عوامی مسائل کے حل اور شہر سمیت دیگر علاقوں کی خوبصورتی میں اضافہ یقینی بنایا جائے۔
تبصرے (0)
ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔
تبصرہ کریں