مانسہرہ ڈاٹ کام مانسہرہ ڈاٹ کام
3 جمادی الثانی 1448 ہجری · ہفتہ، 14 نومبر 2026
آج کی حدیث
سول اللہ ﷺ نے فرمایا: "اللہ تعالیٰ کو سب سے زیادہ محبوب وہ لوگ ہیں جو لوگوں کو سب سے زیادہ فائدہ پہنچاتے ہیں۔"حوالہ: المعجم الأوسط للطبرانی سبق: ایک مسلمان کو چاہیے کہ وہ اپنے اخلاق، علم، خدمت، خیرات اور حسنِ سلوک کے ذریعے دوسروں کو فائدہ پہنچائے، کیونکہ لوگوں کی خدمت اللہ تعالیٰ کی محبت حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔
اپنی خبر بھیجیں
تازہ ترین
ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی زیرِ صدارت ریونیو امور کا جائزہ اجلاس، افسران کو شفافیت اور عوامی مسائل کے بروقت حل کی ہدایت • .مانسہرہ میں انسدادِ تجاوزات آپریشن کی تیاریاں تیز، مختلف شاہراہوں کی نشاندہی اور مارکنگ مکمل • خیبر پختونخوا میں آخر کب ختم ہوگا دہشت گردی کا سلسلہ؟ کوہاٹ میں ڈی ایس پی سمیت 10 پولیس اہلکار شہید • مانسہرہ میں تجاوزات کے خلاف مہم وسیع کرنے کی تیاریاں، شہر کی ازسرِنو تعمیر اور منصوبہ بندی کا مطالبہ • مانسہرہ کے گاؤں بکی میں جاپانی تعاون سے صاف پانی کی فراہمی کا منصوبہ مکمل، 6 ہزار سے زائد افراد مستفید ہوں گے • پشاور کے بعد ہزارہ ریجن میں بھی تجاوزات کے خلاف بڑے آپریشن کی تیاریاں، مانسہرہ اور ایبٹ آباد کے بڑے پلازے بھی ممکنہ کارروائی کی زد میں، ایف سی کی تعیناتی پر بھی غور • پھلڑہ: کم عمر بچے سے مبینہ زیادتی کا افسوسناک واقعہ، مقدمے میں نامزد دو ملزمان گرفتار • مانسہرہ: اسسٹنٹ کمشنر ثناء فاطمہ کا بی ایچ یو بھیرکنڈ کا دورہ، طبی سہولیات اور ادویات کی دستیابی کا جائزہ • ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی زیرِ صدارت ریونیو امور کا جائزہ اجلاس، افسران کو شفافیت اور عوامی مسائل کے بروقت حل کی ہدایت • .مانسہرہ میں انسدادِ تجاوزات آپریشن کی تیاریاں تیز، مختلف شاہراہوں کی نشاندہی اور مارکنگ مکمل • خیبر پختونخوا میں آخر کب ختم ہوگا دہشت گردی کا سلسلہ؟ کوہاٹ میں ڈی ایس پی سمیت 10 پولیس اہلکار شہید • مانسہرہ میں تجاوزات کے خلاف مہم وسیع کرنے کی تیاریاں، شہر کی ازسرِنو تعمیر اور منصوبہ بندی کا مطالبہ • مانسہرہ کے گاؤں بکی میں جاپانی تعاون سے صاف پانی کی فراہمی کا منصوبہ مکمل، 6 ہزار سے زائد افراد مستفید ہوں گے • پشاور کے بعد ہزارہ ریجن میں بھی تجاوزات کے خلاف بڑے آپریشن کی تیاریاں، مانسہرہ اور ایبٹ آباد کے بڑے پلازے بھی ممکنہ کارروائی کی زد میں، ایف سی کی تعیناتی پر بھی غور • پھلڑہ: کم عمر بچے سے مبینہ زیادتی کا افسوسناک واقعہ، مقدمے میں نامزد دو ملزمان گرفتار • مانسہرہ: اسسٹنٹ کمشنر ثناء فاطمہ کا بی ایچ یو بھیرکنڈ کا دورہ، طبی سہولیات اور ادویات کی دستیابی کا جائزہ •
ضلعی انتظامیہ

.ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی ہدایت پر اچھڑیاں اور شنکیاری میں تجاوزات کے خلاف کارروائی، منی اڈوں کے خاتمے کے لیے بھی لائحہ عمل تیار

14-نومبر-2026 — Qazi Jawad 0 تبصرے 30 وزٹ
Read in English
مانسہرہ: ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی ہدایت پر ٹی ایم او بفہ پکھل مظہر مظفر نے آج اچھڑیاں اور شنکیاری کا دورہ کیا، جہاں تجاوزات کے خاتمے، سرکاری راستوں کی بحالی اور ٹریفک کے مسائل کا جائزہ لیا گیا۔
دورے کے دوران دکانداروں اور مالکانِ اراضی کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنی دکانوں کے سامنے قائم تجاوزات رضاکارانہ طور پر فوری ختم کریں اور تجاوزات ہٹانے کے بعد باقی ماندہ ملبہ اور تعمیراتی سامان بھی فوری طور پر اٹھائیں تاکہ سرکاری راستوں کو مکمل طور پر بحال اور ہر قسم کی رکاوٹوں سے پاک رکھا جا سکے۔
اس موقع پر ٹی ایم اے کے عملے کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا اور متعلقہ اہلکاروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ تحصیل بھر میں باقاعدگی سے گشت کریں اور تجاوزات کے خاتمے کے بعد ان مقامات پر دوبارہ غیر قانونی تجاوزات قائم نہ ہونے دیں۔
مزید برآں، ٹریفک کے مسائل اور منی اڈوں کے خاتمے کے حوالے سے ڈی ایس پی ٹریفک کے ہمراہ شنکیاری کا دورہ بھی کیا گیا، جہاں قائم منی اڈوں کے باعث پیدا ہونے والی ٹریفک کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اس دوران منی اڈوں کے خاتمے اور ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے باہمی مشاورت سے آئندہ کا لائحہ عمل بھی طے کیا گیا۔

تبصرے (0)

ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔

تبصرہ کریں

آپ کا تبصرہ منظوری کے بعد یہاں شائع ہوگا۔ ای میل عام صارفین کو نظر نہیں آئے گی۔

انا للہ وانا الیہ راجعون۔
محمد صادق ڈرائیور ٹی ایم اے بفہ رضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ آج بوقت 4 بجے والی زیارت، کالج روڈ پر ادا کی جائے گی۔