ضلع کی خبریں
.ہنڑ لکڑیاں تے گزارہ کرسو! ایبٹ آباد سمیت خیبرپختونخوا کے گھریلو صارفین کے لیے گیس کی فراہمی محدود، روزانہ صرف 8 گھنٹے گیس ملے گی
05-نومبر-2026 — Qazi Jawad
0 تبصرے
24 وزٹ
Read in English
ایبٹ آباد: سردیوں کی آمد سے قبل ہی گیس صارفین کے لیے بری خبر سامنے آگئی۔ ایل این جی کی دستیابی میں کمی اور سرد موسم کے باعث گیس کی طلب میں اضافے کے پیش نظر سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (SNGPL) نے گھریلو صارفین کے لیے گیس کی فراہمی کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے، جس کے تحت اب صارفین کو روزانہ صرف تین مخصوص اوقات میں گیس فراہم کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق نئے شیڈول کا اطلاق اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں سمیت ایبٹ آباد پر بھی ہوگا۔ شیڈول کے مطابق گھریلو صارفین کو صبح ناشتے، دوپہر کے کھانے اور رات کے کھانے کے اوقات میں گیس دستیاب ہوگی۔
جاری کردہ شیڈول کے مطابق صبح ناشتے کے لیے صبح 6 بج کر 30 منٹ سے 9 بجے تک، دوپہر کے کھانے کے لیے 12 بجے سے 2 بج کر 30 منٹ تک، جبکہ رات کے کھانے کے لیے شام 6 بجے سے رات 9 بجے تک گیس فراہم کی جائے گی۔
اس طرح صارفین کو روزانہ مجموعی طور پر 8 گھنٹے گیس دستیاب ہوگی، جبکہ باقی 16 گھنٹوں کے دوران گیس کی فراہمی بند رہے گی۔
حکومتی پالیسی کے تحت محدود گیس ذخائر کے پیش نظر گھریلو صارفین کو دیگر شعبوں پر ترجیح دی گئی ہے، جبکہ سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی میں بھی کمی کی گئی ہے۔
مذکورہ شیڈول 4 نومبر 2026 سے نافذ العمل ہو چکا ہے۔ نئے شیڈول کے باعث گھریلو صارفین کو کھانا پکانے اور روزمرہ امور کی انجام دہی کے لیے مقررہ اوقات کے مطابق اپنے معمولات ترتیب دینا ہوں گے۔
گیس کی محدود فراہمی کے اعلان کے بعد شہریوں میں تشویش پائی جا رہی ہے، جبکہ سردیوں میں گیس کی بندش کے باعث گھریلو صارفین کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

تبصرے (0)
ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔
تبصرہ کریں