پولیس
بٹگرام: ضلعی انتظامیہ اور پولیس کا مشترکہ اجلاس، امن و امان کے قیام، سکیورٹی اقدامات اور عوام کے تحفظ کے لیے مربوط حکمتِ عملی پر غور
20-نومبر-2026 — Qazi Jawad
0 تبصرے
29 وزٹ
Read in English
بٹگرام میں امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے، سکیورٹی انتظامات مؤثر بنانے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے حوالے سے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی (DICC) کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بٹگرام قمر حیات خان (PSP) اور ڈپٹی کمشنر بٹگرام گوہر علی خان نے شرکت کی۔ اجلاس میں مختلف ضلعی محکموں کے سربراہان بھی موجود تھے۔
اجلاس کے دوران ضلع بھر کی مجموعی امن و امان کی صورتحال، سکیورٹی انتظامات، عوامی تحفظ اور مختلف اداروں کی ذمہ داریوں سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ ضلع میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری، باہمی تعاون اور مشترکہ حکمتِ عملی ناگزیر ہے۔
اجلاس میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے مابین تعاون کو مزید مضبوط بنانے، ذمہ داریوں کی مؤثر انجام دہی اور عوام کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے امن و امان کے قیام، عوام کے تحفظ اور اداروں کے درمیان بہتر ہم آہنگی کے لیے مربوط انداز میں کام کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

تبصرے (0)
ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔
تبصرہ کریں