مانسہرہ ڈاٹ کام مانسہرہ ڈاٹ کام
9 جمادی الثانی 1448 ہجری · جمعہ، 20 نومبر 2026
آج کی حدیث
سول اللہ ﷺ نے فرمایا: "اللہ تعالیٰ کو سب سے زیادہ محبوب وہ لوگ ہیں جو لوگوں کو سب سے زیادہ فائدہ پہنچاتے ہیں۔"حوالہ: المعجم الأوسط للطبرانی سبق: ایک مسلمان کو چاہیے کہ وہ اپنے اخلاق، علم، خدمت، خیرات اور حسنِ سلوک کے ذریعے دوسروں کو فائدہ پہنچائے، کیونکہ لوگوں کی خدمت اللہ تعالیٰ کی محبت حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔
اپنی خبر بھیجیں
تازہ ترین
.مانسہرہ، اوگی اور بیدڑہ میں فائرنگ کے مختلف واقعات؛ چار افراد جاں بحق، کم عمر طالب علم بھی گولیوں کا نشانہ بن گیا • پشاور: گورنر خیبرپختونخوا کا ریاستی رٹ پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کا عزم، پائیدار امن و امان کا قیام حکومت کی اولین ترجیح قرار • خیبرپختونخوا: گیس کی شدید قلت کے باعث سی این جی اسٹیشنز کے لیے نیا شیڈول جاری، ہر جمعہ 24 گھنٹے بندش کا فیصلہ • مانسہرہ: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی امدادی رقوم میں مبینہ غیر قانونی کٹوتیاں، ضلعی انتظامیہ کی کارروائی، ریٹیلر گرفتار، ادائیگی کا ڈیوائس ضبط • .تھانہ بٹل پولیس کی بڑی کامیابی، دو اندھے قتلوں کا سراغ، 6 ملزمان گرفتار • مانسہرہ: منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، آئس اور ہیروئن سمیت دو ملزمان گرفتار • .مانسہرہ میں آئس جیسے مہلک نشے کی روک تھام کے لیے پولیس کا سخت اقدام، ناقص کارکردگی پر متعدد ایس ایچ اوز کو چارج شیٹ جاری • مانسہرہ: تھانہ سٹی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں، ہیروئن سمیت دو ملزمان گرفتار، عدالتی مفرور بھی حراست میں لے لیا گیا • .مانسہرہ، اوگی اور بیدڑہ میں فائرنگ کے مختلف واقعات؛ چار افراد جاں بحق، کم عمر طالب علم بھی گولیوں کا نشانہ بن گیا • پشاور: گورنر خیبرپختونخوا کا ریاستی رٹ پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کا عزم، پائیدار امن و امان کا قیام حکومت کی اولین ترجیح قرار • خیبرپختونخوا: گیس کی شدید قلت کے باعث سی این جی اسٹیشنز کے لیے نیا شیڈول جاری، ہر جمعہ 24 گھنٹے بندش کا فیصلہ • مانسہرہ: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی امدادی رقوم میں مبینہ غیر قانونی کٹوتیاں، ضلعی انتظامیہ کی کارروائی، ریٹیلر گرفتار، ادائیگی کا ڈیوائس ضبط • .تھانہ بٹل پولیس کی بڑی کامیابی، دو اندھے قتلوں کا سراغ، 6 ملزمان گرفتار • مانسہرہ: منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، آئس اور ہیروئن سمیت دو ملزمان گرفتار • .مانسہرہ میں آئس جیسے مہلک نشے کی روک تھام کے لیے پولیس کا سخت اقدام، ناقص کارکردگی پر متعدد ایس ایچ اوز کو چارج شیٹ جاری • مانسہرہ: تھانہ سٹی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں، ہیروئن سمیت دو ملزمان گرفتار، عدالتی مفرور بھی حراست میں لے لیا گیا •
پاکستان

پشاور: گورنر خیبرپختونخوا کا ریاستی رٹ پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کا عزم، پائیدار امن و امان کا قیام حکومت کی اولین ترجیح قرار

20-نومبر-2026 — Qazi Jawad 0 تبصرے 46 وزٹ
Read in English
پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے میں ریاست کی عملداری اور قانون کی بالادستی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، جبکہ پائیدار امن و امان کا قیام موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خیبرپختونخوا کو دہشت گردی کے اثرات سے نکال کر ترقی، خوشحالی اور استحکام کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
گورنر ہاؤس پشاور سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق فیصل کریم کنڈی نے ضلع چارسدہ کی تحصیل شبقدر میں فیڈرل کانسٹیبلری (FC) کے نئے ریکروٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی صرف چند افراد یا مخصوص علاقوں کا مسئلہ نہیں بلکہ یہ پورے ملک کی ترقی، معیشت، تعلیم، سرمایہ کاری اور آنے والی نسلوں کے مستقبل کے لیے ایک سنگین چیلنج ہے۔
انہوں نے کہا کہ امن و امان کے بغیر ترقی اور خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ بدامنی کے باعث نہ صرف سرمایہ کاروں کا اعتماد متاثر ہوتا ہے بلکہ تعلیم، تجارت، سیاحت اور دیگر ترقیاتی سرگرمیاں بھی متاثر ہوتی ہیں۔ اس لیے صوبے میں پائیدار امن کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخوا کے عوام، پولیس، فیڈرل کانسٹیبلری، فرنٹیئر کور، پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان اداروں کے اہلکاروں اور شہدا نے ملک میں امن کے قیام اور عوام کے محفوظ مستقبل کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ ریاست اپنے ان ہیروز کی خدمات اور قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔
گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ دہشت گردی جیسے چیلنج سے نمٹنے کے لیے تمام سکیورٹی اداروں کے درمیان مضبوط رابطہ کاری، باہمی تعاون، ہم آہنگی اور طویل المدتی جامع حکمتِ عملی ضروری ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ قومی سلامتی کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ریاستی اداروں کو اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں ادا کرنا ہوں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ خیبرپختونخوا کو دہشت گردی کے سائے سے نکال کر سیاحت، تجارت، سرمایہ کاری اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ترقی کے مواقع فراہم کیے جائیں، تاکہ صوبے کے نوجوانوں کو روزگار، تعلیم اور ترقی کے مساوی مواقع میسر آ سکیں اور خطے میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکے۔
پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے گورنر نے تربیت مکمل کرنے والے جوانوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ پاکستان کی وردی پہننا محض ایک اعزاز نہیں بلکہ ریاست کے وقار، آئین کی بالادستی اور عوام کے تحفظ کی ایک بڑی ذمہ داری بھی ہے۔ انہوں نے نئے جوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنے فرائض دیانت داری، پیشہ ورانہ مہارت، نظم و ضبط اور قومی جذبے کے ساتھ انجام دیں اور وطن کے دفاع اور عوام کی خدمت کو اپنا اولین فریضہ سمجھیں۔
قبل ازیں گورنر فیصل کریم کنڈی نے پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کیا اور تربیت کے دوران نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے جوانوں میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔ اس موقع پر انہوں نے یادگارِ شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملک و قوم کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔

تبصرے (0)

ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔

تبصرہ کریں

آپ کا تبصرہ منظوری کے بعد یہاں شائع ہوگا۔ ای میل عام صارفین کو نظر نہیں آئے گی۔

ووٹنگ جاری ہے! اپنے پسندیدہ امیدوار کو ووٹ دیں
آخری تاریخ: 30 نومبر 2026
،إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے بہت ہی نفیس بھاٸی جناب ڈاکٹر عتیق الرحمان ۔ ٹیچرمنیب الرحمان بھا ٸی اور ٹیچرنویدبھاٸی کی والدہ صاحبہ اج وفات پا گی ہے جنکی نماز جنازہ اج بروز جمعہ 4:00 بجے گاوں منڈہار جبی میں ادا کی جاے گی