مانسہرہ: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی امدادی رقوم میں مبینہ غیر قانونی کٹوتیاں، ضلعی انتظامیہ کی کارروائی، ریٹیلر گرفتار، ادائیگی کا ڈیوائس ضبط
20-نومبر-2026 — Qazi Jawad
0 تبصرے
47 وزٹ
Read in English
مانسہرہ میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کے تحت مستحق خواتین اور دیگر رجسٹرڈ افراد کو فراہم کی جانے والی مالی امداد میں مبینہ غیر قانونی کٹوتیوں کی شکایات پر ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر کٹوتیوں میں ملوث ریٹیلر کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کر دیا، جبکہ ادائیگیوں کے لیے استعمال ہونے والا ڈیوائس بھی قبضے میں لے لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کی جانب سے مسلسل شکایات سامنے آ رہی تھیں کہ بعض ریٹیلرز حکومتی امدادی رقم کی مکمل ادائیگی کے بجائے مختلف حیلوں بہانوں سے رقم میں ناجائز کٹوتیاں کر رہے ہیں۔ ان شکایات کے باعث پہلے ہی معاشی مشکلات اور مہنگائی کا سامنا کرنے والے مستحق خاندانوں کو ان کے جائز حق سے محروم ہونا پڑ رہا تھا۔
شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مانسہرہ یاسر علی خان کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر بفہ پکھل الیاس خان نے آر ایچ سی شنکیاری میں قائم بینظیر نشوونما سینٹر کا اچانک دورہ کیا، جہاں امدادی رقوم کی ادائیگی کے عمل کا جائزہ لیا گیا اور مستحقین سے متعلق ادائیگیوں کے طریقہ کار اور شکایات کی جانچ پڑتال کی گئی۔
دورے کے دوران مبینہ غیر قانونی کٹوتیوں میں ملوث ریٹیلر کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے اسے موقع پر گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ پولیس نے ملزم کو تھانے منتقل کر دیا، جبکہ ادائیگیوں کے لیے استعمال ہونے والا ڈیوائس بھی تحویل میں لے لیا گیا تاکہ معاملے کی مزید تحقیقات کی جا سکیں۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کی جانے والی اس کارروائی کو مستحقین کے حقوق کے تحفظ، سرکاری امدادی رقوم کی شفاف تقسیم اور غیر قانونی کٹوتیوں کی روک تھام کے حوالے سے اہم اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔ انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت فراہم کی جانے والی امدادی رقم مستحق افراد تک مکمل اور بغیر کسی ناجائز کٹوتی کے پہنچنا یقینی بنایا جائے۔
عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ کی کارروائی کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ امدادی رقوم کی تقسیم کے تمام مراکز کی مؤثر نگرانی کی جائے اور مستحق افراد کی رقم میں غیر قانونی کٹوتیاں کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے، تاکہ غریب اور مستحق خاندانوں کو ان کے حق کی مکمل ادائیگی یقینی بنائی جا سکے۔

تبصرے (0)
ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔
تبصرہ کریں