مانسہرہ ڈاٹ کام مانسہرہ ڈاٹ کام
9 جمادی الثانی 1448 ہجری · جمعہ، 20 نومبر 2026
آج کی حدیث
سول اللہ ﷺ نے فرمایا: "اللہ تعالیٰ کو سب سے زیادہ محبوب وہ لوگ ہیں جو لوگوں کو سب سے زیادہ فائدہ پہنچاتے ہیں۔"حوالہ: المعجم الأوسط للطبرانی سبق: ایک مسلمان کو چاہیے کہ وہ اپنے اخلاق، علم، خدمت، خیرات اور حسنِ سلوک کے ذریعے دوسروں کو فائدہ پہنچائے، کیونکہ لوگوں کی خدمت اللہ تعالیٰ کی محبت حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔
اپنی خبر بھیجیں
تازہ ترین
.مانسہرہ، اوگی اور بیدڑہ میں فائرنگ کے مختلف واقعات؛ چار افراد جاں بحق، کم عمر طالب علم بھی گولیوں کا نشانہ بن گیا • پشاور: گورنر خیبرپختونخوا کا ریاستی رٹ پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کا عزم، پائیدار امن و امان کا قیام حکومت کی اولین ترجیح قرار • خیبرپختونخوا: گیس کی شدید قلت کے باعث سی این جی اسٹیشنز کے لیے نیا شیڈول جاری، ہر جمعہ 24 گھنٹے بندش کا فیصلہ • مانسہرہ: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی امدادی رقوم میں مبینہ غیر قانونی کٹوتیاں، ضلعی انتظامیہ کی کارروائی، ریٹیلر گرفتار، ادائیگی کا ڈیوائس ضبط • .تھانہ بٹل پولیس کی بڑی کامیابی، دو اندھے قتلوں کا سراغ، 6 ملزمان گرفتار • مانسہرہ: منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، آئس اور ہیروئن سمیت دو ملزمان گرفتار • .مانسہرہ میں آئس جیسے مہلک نشے کی روک تھام کے لیے پولیس کا سخت اقدام، ناقص کارکردگی پر متعدد ایس ایچ اوز کو چارج شیٹ جاری • مانسہرہ: تھانہ سٹی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں، ہیروئن سمیت دو ملزمان گرفتار، عدالتی مفرور بھی حراست میں لے لیا گیا • .مانسہرہ، اوگی اور بیدڑہ میں فائرنگ کے مختلف واقعات؛ چار افراد جاں بحق، کم عمر طالب علم بھی گولیوں کا نشانہ بن گیا • پشاور: گورنر خیبرپختونخوا کا ریاستی رٹ پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کا عزم، پائیدار امن و امان کا قیام حکومت کی اولین ترجیح قرار • خیبرپختونخوا: گیس کی شدید قلت کے باعث سی این جی اسٹیشنز کے لیے نیا شیڈول جاری، ہر جمعہ 24 گھنٹے بندش کا فیصلہ • مانسہرہ: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی امدادی رقوم میں مبینہ غیر قانونی کٹوتیاں، ضلعی انتظامیہ کی کارروائی، ریٹیلر گرفتار، ادائیگی کا ڈیوائس ضبط • .تھانہ بٹل پولیس کی بڑی کامیابی، دو اندھے قتلوں کا سراغ، 6 ملزمان گرفتار • مانسہرہ: منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، آئس اور ہیروئن سمیت دو ملزمان گرفتار • .مانسہرہ میں آئس جیسے مہلک نشے کی روک تھام کے لیے پولیس کا سخت اقدام، ناقص کارکردگی پر متعدد ایس ایچ اوز کو چارج شیٹ جاری • مانسہرہ: تھانہ سٹی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں، ہیروئن سمیت دو ملزمان گرفتار، عدالتی مفرور بھی حراست میں لے لیا گیا •
پولیس

.مانسہرہ، اوگی اور بیدڑہ میں فائرنگ کے مختلف واقعات؛ چار افراد جاں بحق، کم عمر طالب علم بھی گولیوں کا نشانہ بن گیا

20-نومبر-2026 — Qazi Jawad 0 تبصرے 45 وزٹ
Read in English
مانسہرہ: ضلع مانسہرہ کے مختلف علاقوں اوگی اور بیدڑہ میں فائرنگ کے دو افسوسناک واقعات پیش آئے، جن میں مجموعی طور پر چار افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون، ایک نوجوان، ایک کم عمر طالب علم اور ایک شخص شامل ہیں۔ واقعات کے بعد علاقے میں تشویش اور افسوس کی فضا پھیل گئی۔
اوگی: غیرت کے نام پر بیٹی اور نوجوان قتل، سکول جانے والا کم عمر لڑکا بھی فائرنگ کی زد میں آ کر جاں بحق
اوگی میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں مومن نامی شخص نے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر اپنی بیٹی اور ایک نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ واقعے کے دوران فائرنگ کی زد میں آ کر سکول جانے والا ایک کم عمر لڑکا بھی جاں بحق ہو گیا، جس کے باعث اس سانحے کی سنگینی میں مزید اضافہ ہو گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کی جانب سے واقعے کے محرکات اور دیگر تفصیلات کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
بیدڑہ: معمولی رنجش پر رشتہ داروں کی فائرنگ، دو بھائیوں میں سے ایک جاں بحق، دوسرا زخمی
دوسرا افسوسناک واقعہ مانسہرہ کے علاقے بیدڑہ میں پیش آیا، جہاں مبینہ طور پر معمولی رنجش کے باعث رشتہ داروں کے درمیان تلخ کلامی فائرنگ تک جا پہنچی۔ اس دوران ملزمان نے تصدق اور مصدق نامی دو بھائیوں پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ایک بھائی جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔
واقعے کے بعد زخمی شخص کو طبی امداد کے لیے منتقل کیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس واقعے کے سلسلے میں باپ اور بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ پولیس کی جانب سے مزید قانونی کارروائی اور تفتیش جاری ہے۔
ضلع مانسہرہ میں پیش آنے والے ان واقعات نے شہریوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ معمولی تنازعات اور خاندانی رنجشوں کا فائرنگ اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر منتج ہونا ایک نہایت افسوسناک صورتحال ہے۔

تبصرے (0)

ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔

تبصرہ کریں

آپ کا تبصرہ منظوری کے بعد یہاں شائع ہوگا۔ ای میل عام صارفین کو نظر نہیں آئے گی۔

ووٹنگ جاری ہے! اپنے پسندیدہ امیدوار کو ووٹ دیں
آخری تاریخ: 30 نومبر 2026
،إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے بہت ہی نفیس بھاٸی جناب ڈاکٹر عتیق الرحمان ۔ ٹیچرمنیب الرحمان بھا ٸی اور ٹیچرنویدبھاٸی کی والدہ صاحبہ اج وفات پا گی ہے جنکی نماز جنازہ اج بروز جمعہ 4:00 بجے گاوں منڈہار جبی میں ادا کی جاے گی