پولیس
مانسہرہ پولیس کا کامیاب آپریشن، پولیس پر فائرنگ کرنے والا ملزم ہلاک.
24-نومبر-2026 — Qazi Jawad
0 تبصرے
38 وزٹ
Read in English
مانسہرہ پولیس نے دو روز قبل ٹاؤن شپ میں پولیس موبائل پر فائرنگ کرکے دو اہلکاروں کو زخمی کرنے والے ملزم کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اسے ہلاک کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر مانسہرہ کی حدود لساں ٹھکرال روڈ پر ملزم کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر ایس ایچ او صدر ملک عامر اور ایس ایچ او سٹی کیڈٹ ثاقب پولیس ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچے۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے پولیس ٹیم کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی، جس پر پولیس اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی۔
فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا، جسے بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک قرار دیا گیا، جبکہ دیگر ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔
یاد رہے کہ دو روز قبل اسی ملزم نے ٹاؤن شپ چوکی کی پولیس موبائل پر فائرنگ کرکے چوکی انچارج اے ایس آئی رضوان اور کانسٹیبل عاصم کو شدید زخمی کردیا تھا۔ دونوں زخمی اہلکار تاحال ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔
واقعے کے بعد علاقے میں تشویش کی فضا پائی جا رہی تھی، جبکہ پولیس پر حملے میں ملوث ملزم کی گرفتاری کے حوالے سے شہریوں میں بے چینی پائی جا رہی تھی۔ ملزم کے ہلاک ہونے کی خبر سامنے آنے پر علاقے میں اطمینان کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
مانسہرہ پولیس کے مطابق عوام کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

ٹیگز:
#Balakot
#Baffa Pakhal
#Battal
#Darband
#Chattar Plain
#Mansehra
#Pakistan
#Hazara
#Abbottabad
#Battagram
#Ghazi Kot
#Dhodial
#Havelian
#Haripur
##mansehra.com
##lawandorder
##police
##mansehrapolice
##PoliceInvestigation
##KhyberPakhtunkhwa
###HazaraRegion
##KhyberPakhtunkhwaPolice
##PakistanNews
##PoliceCustody
##DeathSentence
##court
##DistrictAdministration
##CTD
##CCD
##PoliceEncounters
تبصرے (0)
ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔
تبصرہ کریں