بریکنگ نیوز
نوشہرہ: اسسٹنٹ کمشنر اوگی عادل وسیم کی گاڑی پر فائرنگ، افسر شدید زخمی حالت میں پشاور منتقل
31-اکتوبر-2026 — Qazi Jawad
0 تبصرے
29 وزٹ
Read in English
نوشہرہ: نوشہرہ کے علاقے جلوزئی تھانے کی حدود میں پناہ کوٹ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے اسسٹنٹ کمشنر اوگی عادل وسیم کی گاڑی پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق عادل وسیم کا تعلق صالح خانہ سے ہے اور وہ اپنے آبائی گاؤں آئے ہوئے تھے۔ واپسی کے دوران پناہ کوٹ کے قریب نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے نتیجے میں اسسٹنٹ کمشنر زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کے لیے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں سے بعد ازاں انہیں مزید علاج کے لیے پشاور منتقل کر دیا گیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے جبکہ حملہ آوروں کی شناخت اور فائرنگ کے محرکات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ تاحال واقعے کی وجوہات اور ملزمان کے بارے میں حتمی تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔ دوسری جانب مشیر گورنر خیبرپختونخوا برائے اطلاعات و تعلقاتِ عامہ ثمر ہارون بلور نے واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے زخمی افسر کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ انہیں بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ ثمر ہارون بلور نے کہا کہ فائرنگ کے واقعے کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں گی اور ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری افسران اور عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے۔
تبصرے (0)
ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔
تبصرہ کریں